عقبہ ابن ابی معیط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(عقبہ بن ابی معیط سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
عقبہ ابن ابی معیط
معلومات شخصیت
مقام پیدائش مکہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات سنہ 624  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
بدر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
وجۂ وفات لڑائی میں مقتول  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وجۂ وفات (P509) ویکی ڈیٹا پر
قاتل علی بن ابی طالب  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں قاتل (P157) ویکی ڈیٹا پر
مذہب مشرک
زوجہ اروی بنت کریز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شریک حیات (P26) ویکی ڈیٹا پر
اولاد ام کلثوم بنت عقبہ،  ولید بن عقبہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ تاجر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

عقبہ ابن ابی معیط بن ابی عمرو بن امیہ بن عبدشمس بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرة بن کعب بن لؤی بن غالب بن فهر بن مالک بن النضر بن کنانة بن خزیمة بن مدرکة بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان بنو امیہ میں سے تھا۔ پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اعلان نبوت کے بعد سب سے زیادہ اسلام دشمنی اسی نے کی تھی اور یہی وہ شخص ہے جس نے حالت نماز میں حضور اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شانہ مبارکہ پر اونٹ کی اوجھڑی ڈال دی تھی۔اور ایک بار جب سرکار دو عالم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد الحرام میں نماز ادا فرما رہے تھے تو اس ملعون نے آپ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گلے مبارک میں چادر ڈال کر اس زور سے کھینچا کہ حضور صل اللہ علیہ و آلہ وسلم گھٹنوں کے بل گر پڑے۔

جنگ بدر[ترمیم]

جنگ بدر میں کفار کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف جنگ آزما تھا۔ مسلمانوں نے اسے گرفتار کر لیا اور نبی اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے قتل کا حکم صادر فرمایا۔ لیکن اس بارے میں اختلاف روایات ہے کہ اسے کس نے قتل کیا کچھ روایات کے مطابق علی بن ابی طالب نے اسے جہنم رسید کیا اور بعض روایات کے مطابق عاصم بن ثابت نے اسے تہ تیغ کیا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]

ماخذات[ترمیم]

  • سیرہ ابن هشام
  • شاہکار اسلامی انسائیکلو پیڈیا، جلد نمبر 25، صفحہ نمبر 1084- ناشر : سید قاسم محمود، طابع : ریاض حسین، الجدہ پریس، اردو بازار، لاہور - تاریخ اشاعت : یکم دسمبر 1977