علاؤ الدین مسعود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
علاؤ الدین مسعود دور کے سکے

علاؤ الدین مسعود (1242ء تا 1246ء) سلطنت دہلی کا ساتواں سلطان تھا جس نے ہندوستان پر حکومت کی۔ اس کا تعلق خاندان غلاماں سے تھا۔ وہ رکن الدین فیروز کا بیٹا اور رضيہ سلطانہ کا بھتیجا تھا۔ 1242ء میں اپنے پیشرو معز الدین بہرام کے افواج کے ہاتھوں مارے جانے اور بدامنی کی صورتحال میں اسے سلطان منتخب کیا گیا۔ اس لیے وہ زیادہ اختیارات کا حامل نہیں تھا۔ اور اقتدار کے حصول کی کشمکش کے دوران درباریوں نے اس کی جگہ ناصر الدین محمود (1246ء تا 1266ء) کو سلطان بنا دیا۔