مندرجات کا رخ کریں

علاقہ کڈال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


علاقہ کڈال (Kidal) مالی کے آٹھ علاقوں میں سے ایک ہے جس کا رقبہ 151,430 مربع کلومیٹر ہے اور علاقہ کے مغرب میں مالی علاقہ ٹمبکٹو، جنوب میں علاقہ گاو، مشرق میں نائیجر کا ملک اور شمال میں الجزائر واقع ہیں۔ علاقہ صحرائي ہے اور دن کا درجہ حرارت 45 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ علاقہ کی آبادی لگ بھگ 85,000 ہے اور علاقائی صدرمقام کڈال ہے۔ علاقہ میں مقامی نوماڈک قبائل رہتے ہیں جس کو دنیا کا سب سے زیادہ نظر انداز علاقہ کہا جا سکتا ہے۔ یہاں کے قبائل ابھی تک غاروں والے زمانہ میں رہ رہے ہیں اور ارد گرد کے رہنے والوں سے بالکل لا تعلق ہیں۔ ابھی کچھ سالوں سے ہی بچوں نے اسکولوں اور بنیادی سہولیات صحت کے بارے میں جانا ہے۔ زندگی بالکل مختلف ہے اور یہاں کے مرد سر پر پگڑی باندھتے ہیں جو اس علاقہ کی پہچان ہے۔ اہم شہروں میں کڈال، ٹسالٹ اور اگوعلہاک ہیں۔

علاقہ کو درج ذیل 4 سرکلز میں تقسیم کیا گيا ہے۔

معاشیات اور ذرائع آمدورفت

[ترمیم]

اہم سامان تجارت میں مویشی، برتن وغیرہ ہیں۔ فارمنگ کا آغاز بھی ہو چکا ہے لیکن ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ علاقہ ارد گرد کے علاقوں سے بہت زیادہ منقطح ہے اور علاقہ میں کوئی پکی سڑک نہیں آتی ہے اور نہ کوئی دریا ہے۔

تہذیب و تمدن

[ترمیم]

ہر سال ایسوک (Essouk) کے مقام پر صحرائی موسیقی کا میلہ (Desert Music Festival) منایا جاتا ہے۔

علاقائی آباد کاروں میں بنیادی طور پر ٹووگ قبائل (Tuaregs) ہیں جو بربر نژاد نوماڈک ہیں۔ طرز تحریر ٹفناغ حروف تہجی (Tifinagh alphabet) پر مرتب ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]