علم السموم
ظاہری ہیئت
علمِ سموم یا سمیات (انگریزی: Toxicology) طب کا وہ شعبہ ہے جس کے اندر ہر قسم کے نباتی، حیوانی و معدنی سم سے بحث کی جاتی ہے ان کی شکل بتائی جاتی ہے کہ وہ جامد ہیں، رقیق ہیں یا گیس۔ ان کی شناخت پیش کی جاتی ہے۔ ان کی مقدار سمی کی تعیین کی جاتی ہے۔ ان سے پیدا شدہ عوارضات، ممکنہ مدت ہلاکت اور طریقہ علاج کو بیان کیا جاتا ہے۔
اور اگر ان کے استعمال سے موت واقع ہو جائے تو تشریح بعد الموت کے ذریعہ ان متضرر انسجہ پر روشنی ڈالی جاتی ہے جو زہر کے اثرات سے متاثر ہوئے ہوں اور جس کے باعث موت واقع ہوئی ہو۔[1]