نور الدین ہیثمی
| محدث الکبیر | ||||
|---|---|---|---|---|
| ||||
| (عربی میں: الهيثمي) | ||||
| معلومات شخصیت | ||||
| تاریخ پیدائش | سنہ 1335ء | |||
| تاریخ وفات | سنہ 1404ء (68–69 سال) | |||
| عملی زندگی | ||||
| الكنية | ابو حسن | |||
| لقب | الہیثمی | |||
| استاد | عبد الرحیم عراقی | |||
| نمایاں شاگرد | حافظ ابن حجر عسقلانی ، ولی الدین عراقی | |||
| پیشہ | محدث | |||
| شعبۂ عمل | علم الحدیث | |||
| کارہائے نمایاں | مجمع الزوائد | |||
| درستی - ترمیم | ||||
| ابو الحسن اشعری |
| اشعریہ |
|---|
| ابو الحسن اشعری |
ابو حسن نور الدین علی بن ابی بکر بن سلیمان ہیثمی ( 735ھ -807ھ/ 1335ء-1405ء ) حدیث کا بڑے محدث اور ابن حجر عسقلانی کے شیوخ تھے۔ آپ کی مشہور تصنیف مجمع الزوائد ومنبع الفوائد ہے.[1] [2]
پیدائش اور حصول حدیث
[ترمیم]آپ کی پیدائش قاہرہ ، مصر میں سنہ 735ھ میں رجب کے مہینے میں ہوئی ، وہ جوانی میں ہی شیخ زین الدین عراقی کے ہمراہ تھے ، آپ نے اپنے شیخ کے مشورے سے حدیث سننے کا آغاز کیا : ابو فتوح میدومی ، ابن ملوک ، ابن قطوانی اور دوسرے بہت سے مصری محدثین سے آپ نے احادیث کا سماع کیا : ابن خباز ، ابن حموی ، ابن قیم ضیائیہ شامی محدثین سے بھی آپ نے علم حدیث حاصل کیا ۔ پھر وہ اپنے شیخ زین الدین عراقی کے ساتھ مسلسل رہے اور ان کے ساتھ حج بھی ادا کیا اور وہ ہر سفر اور حضر میں ان کے ساتھ رہے اور انھوں نے ان کی بیٹی سے شادی کی اور حدیث میں اس کے ساتھ فارغ التحصیل ہوئے اور آپ نے ان کو اکثر کتابیں پڑھائیں۔ ان کے طلبہ میں سب سے مشہور حافظ ابن حجر عسقلانی اور ابن فہد مکی ، برہان الدین ابو الوفاء ابراہیم بن محمد بن خلیل ، سبط ابن عجمی کے نام قابل ذکر ہیں۔[3]
اقوالِ علما
[ترمیم]- حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ نے کہا:“وہ متون کو بہت زیادہ یاد رکھنے والے تھے، کثرتِ مشق کی وجہ سے انھیں زبردست استحضار حاصل تھا۔ وہ نرم خو، خوش اخلاق، نیک اور دیندار تھے، اہلِ خیر سے محبت رکھتے تھے، اپنے شیخ کی خدمت اور حدیث کی کتابت میں نہ تھکتے تھے اور نہ اکتاتے تھے۔ ان کی فطرت پاکیزہ تھی، خیر کثیر کے حامل تھے اور تکالیف کو برداشت کرنے والے تھے، خصوصاً اپنے شیخ کے حلقے کے بعض لوگوں کی طرف سے پہنچنے والی اذیتوں کو بھی صبر سے سہتے تھے۔”۔
- تقی فاسی نے کہا: “وہ متون اور آثار کے بڑے حافظ تھے، نیک اور صالح انسان تھے۔”۔
- افقہسی نے کہا :"“وہ ایک امام، عالم، حافظ، زاہد، متواضع اور لوگوں سے محبت کرنے والے تھے، عبادت اور تقویٰ کے حامل تھے۔”۔"
- امام سخاوی نے کہا: “وہ دین، تقویٰ، زہد، علم اور عبادت میں ایک عجیب شخصیت تھے۔ وہ ذکر و اذکار اور عبادات میں مشغول رہتے، اپنے شیخ کی خدمت کرتے، دنیاوی معاملات میں لوگوں سے کم اختلاط رکھتے اور حدیث اور اس کے اہل سے خاص محبت رکھتے تھے۔” «[4]
تصانیف
[ترمیم]حافط ہیثمی حفظ اور تحریر میں بہت ماہر تھے اور انھوں نے جو کتابیں لکھیں ان میں سے چند قابل ذکر ہیں:[5]
- البدر المنير في زوائد المعجم الكبير.
- بغية الباحث عن زوائد الحارث.
- ترتيب الثقات لابن حبان.
- ترتيب الثقات للعجلي.
- تقريب البغية في ترتيب أحاديث الحلية.
- زوائد ابن ماجة على الكتب الخمسة .
- غاية المقصد في زوائد أحمد .
- كشف الأستار عن زوائد البزار.
- مجمع البحرين في زوائد المعجمين: (الأوسط والصغير).
- مجمع الزوائد ومنبع الفوائد.
- المقصد الأعلى في زوائد أبي يعلى.
- موار الظمآن لزوائد ابن حبان.
وفات
[ترمیم]حافظ ہیثمی کی وفات 19 رمضان 807ھ بمطابق 1405ء میں قاہرہ ، مصر میں ہوئی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ نور الدين الهيثمي المكتبة الشاملة. وصل لهذا المسار في 24 نوفمبر 2015 آرکائیو شدہ 2017-07-07 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ كتاب مجمع الزوائد ومنبع الفوائد المكتبة الشاملة. وصل لهذا المسار في 24 نوفمبر 2015 آرکائیو شدہ 2017-06-08 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ كتاب السيرة النبوية عند الهيثمي في كتابه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد المكتبة الشاملة. وصل لهذا المسار في 24 نوفمبر 2015 آرکائیو شدہ 2015-12-22 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ منهج الإمام الهيثمي في كتابه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد الجمعية العلمية السعودية للسنة وعلومها، 05 أغسطس 2010. وصل لهذا المسار في 24 نوفمبر 2015 آرکائیو شدہ 2015-12-25 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ علي بن أبي بكر الهيثمي آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ almeshkat.net (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)شبكة مشكاة الإسلامية. وصل لهذا المسار في 24 نوفمبر 2015 [https://web.archive.org/web/20200504083528/http://www.almeshkat.net/books/search.php?do=all&u=���+��+���+���+������� "نسخة مؤرشفة"]۔ اصل سے آرکائیو شدہ بتاریخ 4 مايو 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 سبتمبر 2020
{{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في:|تاریخ رسائی=و|آرکائیو تاریخ=(معاونت)،|آرکائیو یوآرایل=میں 95 کی جگہ replacement character (معاونت)، و|یوآرایل=میں 52 کی جگہ replacement character (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)

