علی حبیب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علی حبیب پاکستان کے معروف کاروباری گروپ ہاؤس آف حبیب کے رکن تھے وہ انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین اور بانی ڈائریکٹر تھے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ تھل لمیٹڈ ، شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس ، حبیب میٹروپولیٹن بینک ، حبیب میٹرو کیش اینڈ کیری کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کر رہے تھے۔ علی حبیب نے امریکا کی یونی ورسٹی آف منی سوٹا سے مکینکل انجنئرنگ میں گریجویشن کی تھی، انھوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے پی ایم ڈی پروگرام میں بھی شرکت کی تھی۔ ہاوس آف حبیب پاکستان میں10 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے، اس کے کاروباروں میں کار سازی، کاروں کے پرزوں کی تیاری، سرامکس، ٹائلز، پیکیجنگ میٹیریل اور کیمیکلز کی تیاری بھی شامل ہے۔ حبیب فیملی نے اب تک یونیورسٹی کی 80 ملین کی امداد کی ہے، جس کے باعث 90 فیصد طالب علموں کو اسکالر شپ دے پائے ہیں۔ حبیب یونیورسٹی کے صدر نے یہ بھی کہا کہ اس قبل پاکستان میں ایسا کام نہیں ہوا، یہ صرف علی حبیب کی لیڈر شپ کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔ 17 اپریل 2020ء کو وفات پا گئے،