علی سفیان آفاقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
علی سفیان آفاقی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 22 اگست ، 1933ء
تاریخ وفات 27 جنوری، 2015ء
قومیت Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ (1933–47)
Flag of Pakistan.svg پاکستان (1947–2015)
مذہب اسلام
شریک حیات لبنىٰ آفاقی (1971-وفات)
اولاد نادیہ، سارہ
والدین آفاق علی بیگ، نعیمہ بیگم
عملی زندگی
پیشہ صحافی، مصنف، فلم ساز، ہدایت کار
دور فعالیت 1950-2015

علی سفیان آفاقی (22 اگست، 1933ء – 27 جنوری، 2015ء)[1] ایک پاکستانی صحافی، ادیب، سفرنامہ نگار، فلم ساز اور ہدایت کار تھے۔

سوانح حیات[ترمیم]

تعلیم: بھوپال، میرٹھ اور لاہور، بی اے آنرز۔

صحافت کا آغاز: 1951ء جماعت اسلامی کے ترجمان روزنامہ "تسنیم" لاہور سے ۔ یہ اخبار بند ہونے کے بعد ہفت روزہ "چٹان" اور روزنامہ "نوائے وقت" 1953ء میں لاہور سے روزنامہ "آفاق" کے پہلے دور میں "آفاق" سے وابستگی، فلمی صفحے کی اشاعت سے روزنامہ صحافت میں پہلی بار فلم کا تعارف۔ "آفاق" کے دوسرے دور میں بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر وابستگی۔ م ش کے ہفت روزہ "اقوام" کی ادارت۔ روزنامہ "زمیندار" کی بندش کے بعد روزنامہ "آثار" سے بطور جوائنٹ ایڈیٹر وابستگی۔ آفاق، نوائے وقت، امروز، احسان وغیرہ میں "دام خیال" اور "دریچے" کے عنوان سے کالم نویسی، روزنامہ "جنگ" میں دریچے کے عنوان سے کالم نویسی، ہفت روزہ "نگار" میں کالم نویسی۔ پاکستان ٹائمز، امروز، احسان اور کراچی کے اخبارات میں مضامین اور آرٹیکل، انٹرویوز اور فیچر نویسی۔ لاہور، کراچی اور انڈیا کے مختلف جرائد میں مضمون نویسی، ایڈیٹر "سیّارہ" ڈائجسٹ، ایڈیٹر ہفت روزہ "فیملی" میگزین لاہور۔

فلمی دنیا سے وابستگی[ترمیم]

1957ء میں شباب کیرانوی کی شراکت میں فلم "ٹھنڈی سڑک" بنائی۔ فلم کی کہانی، مکالمے اور منظرنامہ لکھا۔ 1958ء میں مارشل لا کے نفاذ کے بعد صحافت سے قطع تعلق کرنے کے بعد کل وقتی طور پر فلم سے وابستگی اختیار کی۔ "آدمی" کے مکالمے اور منظرنامہ لکھا۔ دوستوفسکی کے ناول "کرائم اینڈ پنشمنٹ" کو "فرشتہ" کے نام سے اخذ کیا اور بھی کئی فلموں کا تحریری کام کیا۔ 1965ء میں بطور فلمساز و مصنف حسن طارق کے اشتراک سے "کنیز" بنائی۔ اس کے بعد "میرا گھر میری جنت" بطور مصنف و فلمساز بنائی۔ حسن طارق سے علاحدہ ہو کر "سزا" بنائی جس میں نئے ہیرو جمیل کو متعارف کرایا اور پہلی بار روزینہ کو ہیروئن لیا۔

فلمیں[ترمیم]

نام سنہ نمائش بطور
ٹھنڈی سڑک 1957 مصنف
ایاز 1957 مصنف
آدمی 1958 مصنف
آج کل 1959 مکالمہ نگار
فرشتہ 1961 مکالمہ نگار، منظرنامہ
قتل کے بعد 1963 مصنف
شکوہ 1963 مکالمہ نگار، سکرین پلے رائٹر
کنیز 1965 مصنف و فلم ساز
جوکر 1966 مصنف
سوال 1966 مصنف
میں وہ نہیں 1967 مصنف
دیور بھابی 1967 مصنف
صاعقہ 1968 شریک مصنف
میرا گھر میری جنّت 1968 مصنف و فلم ساز
ایک ہی راستہ 1968 مصنف
عدالت 1968 مصنف
آسرا 1969 مصنف
عندلیب 1969 مصنف
سزا 1969 مصنف و فلم ساز
دوستی 1971 مصنف
میرے ہمسفر 1972 مصنف
بندگی 1972 مصنف
دل ایک آئینہ 1972 مصنف
محبت 1972 مصنف
الزام 1972 مصنف
آرپار 1973 مصنف
دامن اور چنگاری 1973 مصنف
آس 1973 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
انتظار 1974 مصنف
نمک حرام 1974 مصنف و ہدایت کار
آبرو 1974 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
اجنبی 1975 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
جاگیر 1975 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
انسانیت 1976 مصنف
آگ اور آنسو 1976 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
عاشی 1977 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
پلے بوائے 1978 مصنف
مہربانی 1982 مصنف
دیوانگی 1983 مصنف
کبھی الوداع نہ کہنا 1983 مصنف
گمنام 1983 مصنف
کامیابی 1984 مصنف
مس کولمبو 1984 مصنف
ہم اور تم 1985 مصنف
بیٹا 1994 مصنف
معاملہ گڑبڑ ہے 1996 مصنف
ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ 1998 مصنف
فاصلہ مصنف
نیا سفر مصنف

کتابیات[ترمیم]

نام پبلشر سنہ طبع صنف
سید ابو الاعلیٰ مودودی ‫ سندھ ساگر اکادمی، لاہور 1958 سوانح
کمندیں طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مجموعہ
قائد تحریک اسلامی: سید ابو الاعلیٰ مودودی ‫ اسلامک پبلیکیشنز لمیٹڈ، لاہور 1991 سوانح
سیاسی باتیں مقبول اکیڈمی، لاہور 1990 انٹرویو
سیاسی لوگ مقبول اکیڈمی، لاہور 1990 انٹرویو
امریکا چلیں (حصہ اول) مقبول اکیڈمی، لاہور 1998 سفرنامہ
امریکا چلیں (حصہ دوم) مقبول اکیڈمی، لاہور 1998 سفرنامہ
دیکھ لیا امریکا مقبول اکیڈمی، لاہور 1992 سفرنامہ
ذرا انگلستان تک مقبول اکیڈمی، لاہور 1992 سفرنامہ
دورانِ سفر مقبول اکیڈمی، لاہور 1992 سفرنامہ
طلسماتِ فرنگ مقبول اکیڈمی، لاہور 1996 سفرنامہ
خوابوں کی سر زمین مقبول اکیڈمی، لاہور 1995 سفرنامہ
نیل کنارے سفرنامہ
یورپ کی الف لیلہ مقبول اکیڈمی، لاہور 1994 سفرنامہ
عجائباتِ فرنگ مقبول اکیڈمی، لاہور 1995 سفرنامہ
گوریوں کا دیس سفرنامہ
یورپ کا کوہ قاف سفرنامہ
پیرس کی گلیاں مقبول اکیڈمی، لاہور سفرنامہ
عالی دماغ مقبول اکیڈمی، لاہور
محمد علی جناح سارنگ پبلیکیشنز، لاہور
شعلہ نوا - شورش کاشمیری مقبول اکیڈمی، لاہور 1997 سوانح
عالمی دماغ
ساحر لدھیانوی
چاند چہرے (حصہ اول)
چاند چہرے (حصہ دوم)
فلمی الف لیلہ (حصہ اول) حق پبلشرز، لاہور 2001 فلمی تاریخ
فلمی الف لیلہ اٹلانٹس پبلیکیشنز، کراچی 2012 فلمی تاریخ
فلمی الف لیلہ فلمی تاریخ
خود نوشت
سفرنامہ ایران سفرنامہ
سفرنامہ تھائی لینڈ سفرنامہ
سفرنامہ سری لنکا سفرنامہ
سفرنامہ سپین سفرنامہ
سُر چھایا (ملکہ ترنم نور جہاں) سوانح

حوالہ‌جات[ترمیم]

  1. "صحافی اور فلم ساز علی سفیان آفاقی انتقال کر گئے"۔ بی بی سی اردو۔ 17 دسمبر، 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ Unknown parameter |cessdate= ignored (معاونت); Check date values in: |date= (معاونت)

بیرونی روابط[ترمیم]