علی عمران

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
علی عمران
Ali Imran
Thehouseoffear.jpg
خوفناک عمارت
پہلی بار استعمال

اگست 1955ء (خوفناک عمارت)
آخری بار استعمال

10 اکتوبر 1980ء (آخری آدمی)
تخلیق

ابن صفی
معلومات
عُرف ایکس-2; Rana Tahavvar Ali Sandooqui; Prince of Dhump
جنس مرد
پیشہ خفیہ ایجنٹ
خطاب ایکس-2، خفیہ سروس کا سربراہ
خاندان سر عبد الرحمان (والد)
اماں بی (والدہ)
ثریا (بہن)
مذہب اسلام
قومیت پاکستانی قوم (خفیہ)
تعلیم

ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی
اسکول / یونیورسٹی

جامعہ اوکسفرڈ

عمران سیریز کا مرکزی کردا رہے۔ علی عمران، ایک ایسا کھلنڈرا اور شریر انسان ہے جسے اپنے ملک سے بہت محبت ہے اور وہ اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش برداشت نہیں کر سکتا۔ عمران نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ لندن میں قیام کے دوران ہی سر رحمان کے انگریز دوست جو پولیس آفیسر تھے، نے عمران کو کرمنالوجی کی طرف راغب کیا۔ اس کے والد سر رحمان سنٹرل انٹیلی جنس کے سربراہ ہیں لیکن ان کے اپنے بیٹے عمران سے مختلف امور پر شدید اختلافات ہیں۔ جس کی وجہ سے عمران گھر چھوڑ دیتا ہے اور اپنے نوکر سلمان کے ساتھ علاحدہ رہائش اختیار کر لیتا ہے۔

عمران نے کچھ کیس حل کیے تھے جن کے بعد سر سلطان نے عمران کو سیکرٹ سروس کا چیف مقرر کیا عمران اپنی لا ابالی طبیعت سے واقف تھا اسی لیے عمران نے ایکس ٹو کا عہدہ تخلیق کیا تاکہ اس کا عملہ اس سے ڈرتا رہے۔

علی عمران مارشل آرٹ، سنگ آرٹ (ایسا آرٹ جس سے فائرنگ سے بچا جا سکتا ہے)، جمناسٹک اور میک اپ کا ماہر ہے۔ عمران کسی بھی انسان کی آواز کی نقل صرف ایک بار آواز سن کر اتار لینے پر قادر ہے۔ مارشل آرٹ میں عمران نے کئی نئے داؤ ایجاد کیے ہیں۔ پانچ وقت کا نمازی نہایت پاکباز نوجوان ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]