عمائمہ سہیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

عمامہ سہیل (پیدائش 11 جولائی 1997) ایک پاکستانی کرکٹر ہے [1] [2] ستمبر 2018 میں انہیں بنگلہ دیش خواتین کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان خواتین ٹیم میں شامل کیا گیا[3] ۔

کیریئر[ترمیم]

عمائمہ سہیل نے 8 اکتوبر 2018 کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا خواتین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ (WODI) میچ پاکستان کے لئےکھیلا [4]۔

عمائمہ سہیل نوعمری سے ہی کرکٹ میں دلچسپی رکھتی تھیں، انہوں نے ابتدائی کرکٹ اسکول کی سطح پر سیکھی، اس کے بعد وہ کرکٹ اکیڈیمی اور کرکٹ کے مقابلوں میں حصہ لیتی رہیں۔

اپنے پہلے بین الاقوامی میچ سے پہلے انہیں 2018 کے خواتین ٹی 20 ایشیا کپ کے لئے پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکیں تھیں۔

خواتین ٹی 20 ورلڈ ٹورنامنٹ[ترمیم]

اکتوبر 2018 میں انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018 آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ اسی مہینے کے آخر میں انھوں نے 25 اکتوبر 2018 کو آسٹریلوی خواتین ٹیم کے خلاف پاکستان خواتین ٹیم کے لئے ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ (WT20I) میچ کھیلا [5] ۔

جنوری 2020 میں انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا [6] ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Omaima Sohail". ESPN Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2018. 
  2. "20 women cricketers for the 2020s". The Cricket Monthly. اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2020. 
  3. "Javeria Khan to captain Pakistan in Bismah Maroof's absence". ESPN Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2018. 
  4. "Only ODI, Pakistan Women tour of Bangladesh at Cox's Bazar, Oct 8 2018". ESPN Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2018. 
  5. "1st T20I, Australia Women v Pakistan Women T20I Series at Kuala Lumpur, Oct 25 2018". ESPN Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2018. 
  6. "Pakistan squad for ICC Women's T20 World Cup announced". Pakistan Cricket Board. اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2020.