عمران سیریز کے مصنفین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

عمران سیریز و جاسوسی دنیا (فریدی و حمید سیریز) اردو جاسوسی ناولوں کا ایک بہت ہی مقبول ترین سلسلہ ہے جسے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایک عظیم مصنف ابن صفی صاحب (اصل نام: اسرار احمد) نے اردو میں تخلیق کیا، اس سلسلے نے بے انتہا مقبولیت حاصل کی۔

جاسوسی دنیا کا آغاز ابن صفی نے مارچ 1952ء میں کیا جبکہ عمران سیریز کا آغاز بھی ابن صفی ہی نے اگست 1955 میں کیا۔ ابن صفی کے کردار برصغیر پاک و ہند کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی بہت مقبول ہیں۔ ابن صفی نے اپنے ناولوں میں بہت سارے کردار تخلیق کیے اور ہر کردار اپنی الگ شناخت، الگ عادات، نفسیات و خصوصیات رکھتا ہے۔ ابن صفی کے چند مثبت کرداروں میں کرنل احمد کمال فریدی، کیپٹن ساجد حمید، علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن، قاسم، سلیمان، جوزف، انور، رشیدہ، نیلم، ریکھا، جولیا، صفدر، بلیک زیرو ’’طاہر‘‘، اسی طرح کرنل فریدی ہارڈ اسٹون کی بلیک فورس اور علی عمران ایکسٹو کی سیکرٹ سروس کے ساتھ کئی مزید مثبت کردار بھی ہیں۔ ابن صفی کے مثبت کرداروں کی طرح کئی منفی کردار بھی بین الاقوامی سطح پر مشہور و معروف ہیں مثلاً سنگ ہی، فنچ، تھریسیا، نانوتہ، لیونارڈ، قلندربیابانی، جیرالڈ شاستری، علامہ دہشت ناک، ایڈلاوا، مسٹر کیو، ڈاکٹر ٹسڈل، ڈاکٹر ڈریڈ، جابر، لوزاٹا وغیرہ وغیرہ۔

ابن صفی کی بیماری (1960-1963) کے دوران بہت سے لوگوں نے ابن صفی کے دونوں مشہور و معروف سلسلوں جاسوسی دنیا و عمران سیریز پر طبع آزمائی کی، ان میں کئی جعلی ابن صفی بھی سامنے آئے اور اس دور کے کئی جعلی ابن صفی ابھی تک گمنام ہیں۔ کئی مصنفین نے ابن صفی کے مشہور و معروف کرداروں پر لکھ کر بہت شہرت پائی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ابن صفی کے کرداروں پر لکھنے کے علاوہ کئی لوگوں نے اپنے ناولوں میں صرف ابن صفی کا نام استعمال کر کے پڑھنے والوں کو دھوکا دیا، چند مصنفین نے اپنے آپ کو ابن صفی صاحب سے وابستہ کرتے ہوئے ابن صفی صاحب کا شاگرد یا جانشنین کہا۔ چند مصنفین نے ابن صفی صاحب کی جاسوسی دنیا و عمران سیریز سے انتہائی ملتے جلتے نام اور انہی ناموں میں ابن صفی صاحب کے نام سے ملتے جلتے نام رکھ کر ناول لکھے۔

ابن صفی کا نام استعمال کرنے والے مصفنین اور ابن صفی کے ان شہرت کی بلندیوں کو عبور کرنے والے کرداروں پر لکھنے والے مصنفین کی تعداد ڈیڑھ سو (150) کے آس پاس ہے۔ ممکن ہے یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہو کہ دنیا میں کسی مصنف کی زندگی ہی میں اس کے کرداروں پر اتنے زیادہ لکھنے والے لوگ سامنے آئے ہوں اور اب ان مصنفین کی تعداد 150 کے آس پاس پہنچ گئی ہو۔

ان مصنفین کی فہرست کو تیار کرنے میں جن افراد نے محنت کی ان کا نام لینا بھی ضروری ہے۔ فہرست تیار کرنے میں ایک فیس بک گروپ ’’دی گریٹ ابن صفی فینز کلب‘‘ کے ممبرز جن میں طاہر جبران صاحب، سید اسد عادل صاحب، ابراہیم جمالی صاحب، ڈاکٹر حامد حسن صاحب، یاسر حسنین صاحب، مرزا صہیب اکرام صاحب، ملک فرخ صاحب، محسن قاضی صاحب اور سید فہد حسینی (ترمذی) صاحب وغیرہ شامل ہیں۔ چند مصنفین کے نام ذیل میں دیے جا رہے ہیں اور اس فہرست کو اپ ڈیٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

  1. ایچ اقبال (ہمایوں اقبال)
  2. ایم اے راحت
  3. ایس قریشی
  4. ایس قریشی (شمیم قریشی)
  5. ایس قریشی (ایم اے راحت)
  6. ایم ایس قادری
  7. ناصر جاوید
  8. ایم اے ساجد
  9. ایم اے پیرزادہ
  10. شاہین چوہدری (1975ء کے آس پاس کچھ عمران سیریز ناول لکھے جیسے پاکیشیا کی تباہی، ایٹمی شعاعیں وغیرہ)
  11. ایس کرن
  12. خان آفریدی
  13. خان آصف
  14. اظہر کلیم
  15. ابن کلیم
  16. مظہر کلیم
  17. اسد کلیم
  18. ابن حق
  19. ایچ اقبال (حمید اقبال)
  20. ایچ اقبال (ہما اقبال)
  21. ایچ اقبال (حسن اقبال)
  22. مشتاق احمد قریشی
  23. صفدر شاہین
  24. آمینہ شاہین (صفدر شاہین)
  25. ظہیر احمد
  26. ایس ایم خان
  27. احمد سعید
  28. ایم شہزاد
  29. الطاف چوہدری
  30. جنید کمال
  31. ایس احمد
  32. ایچ ڈین
  33. ارشاد العصر جعفری
  34. شاہد محمود
  35. شاہد اصغر
  36. زرین قمر (ابن صفی صاحب کی جاسوسی دنیا کے کرداروں انور رشیدہ پر ایک ناول نئے افق 2018 میں لکھا) ان کی آئی ڈی کا لنک: https://www.facebook.com/profile.php?id=100002879290895
  37. ایم اقبال
  38. صلاح الدین انقلابی
  39. فاروق سلیم
  40. محمد عثمان علی
  41. ایس آر قریشی (سلیم قریشی)
  42. نجمہ صفی
  43. نجم صفی
  44. نغمہ صفی
  45. نغمہ صفی (اظہر کلیم)
  46. اَبن صفی
  47. این صقی
  48. ابن صقی
  49. ابن صقی (ایم ایچ ہمدانی)
  50. این صِفی
  51. این صفی
  52. این صفی (نامعلوم)
  53. این صفی (ایم اے راحت)
  54. این صفی (مظہر کلیم)
  55. این صفی (نجمہ صفی)
  56. این صفی (نجم صفی)
  57. این صفی (تنویر حسیب)
  58. این صفی (توقیر اسد)
  59. این صفی (ندیم صفی)
  60. این صفی (ایس ایم اسحٰق ’’شمیم کی عمران سیریز‘‘)
  61. این صفی (ایم اشرف شریر)
  62. ابن صفی (جعلی مصنفین) ابن صفی نام کے کئی جعلی مصنفین تھے جن کی تعداد معلوم نہیں اور کئی جعلی ابن صفی مصنفین کے ناول بعض لوگوں نے محفوظ کر رکھے ہیں
  63. ابو صفی
  64. نین تارا
  65. اثر نعمانی
  66. لیاقت علی
  67. مظہر الحق علوی
  68. فہیم صدیقی
  69. اشتیاق احمد
  70. فاروق احمد
  71. سید علی حسن گیلانی
  72. آذر تمنا
  73. ساجد ملک
  74. تاج پرویز
  75. اسلم راہی ایم اے
  76. ضیاء ساجد
  77. محمد حسین ضیا
  78. ازور ضیا بی کام آنرز، ایم کام
  79. ایم اشرف
  80. ایم اشرف شریر (ایک اندازے کے مطابق اس نام سے اظہر کلیم صاحب نے چند ناول لکھے)
  81. شاہد صدیقی
  82. ایس اے اختر
  83. خالد نور
  84. احمد شہیر (خالد نور)
  85. اشرف سعید
  86. مقصود ایاز
  87. شکیل صدیقی
  88. ایم اے مرزا
  89. امانت علی
  90. طاہر نجمی
  91. اے قریشی
  92. ایم ایس طارق
  93. طارق جاوید
  94. مرتضی زیدی جاوید
  95. جاوید اختر
  96. ایم اے جاوید
  97. جاوید اقبال
  98. رفیق ندیم
  99. سہیل اقبال
  100. مظہر سلیم
  101. ایم عرفان علی
  102. نادر اعوان
  103. محی الدین نواب (تین ناول : ’’عمران ایک بٹا دو‘‘، ’’عمران چھوٹی بے بڑی بے‘‘ اور ’’عمران عمرانہ‘‘)
  104. علی نوازش
  105. جہانزیب عزیز
  106. مینا ناز
  107. ہارون پاشا
  108. شکیل انجم
  109. لطیف گل
  110. سلطان الجہادی ابومحمد
  111. عشرت حسین
  112. عشرت ندیم
  113. مختار احمد
  114. شہاب شیخ
  115. آئی ایچ کاظمی
  116. انور صدیقی (کچھ جاسوسی ناول لکھے اور اپنے آپ کو ابن صفی صاحب کا شاگرد لکھا)
  117. عقاب صحرائی (اصلی نام: عبدالقدوس)
  118. مقصود ایاز
  119. محمد جبران
  120. ظہور احمد بٹ (بچوں کی عمران سیریز)
  121. محمود خاور (بچوں کی عمران سیریز)
  122. سلیم احمد صدیقی (بچوں کی عمران سیریز)
  123. مشیر صدیقی (بچوں کی عمران سیریز)
  124. رانا ابوبکر (صرف ایک ناول: سفید زہر)
  125. ڈائمنڈ عزیز (انڈیا، اردو ایڈیشن) (کاغذات کی چوری)
  126. احمد فاروق (انڈیا، اردو ایڈیشن) (بگ ریڈ)
  127. عابد علی رضوی (انڈیا، ہندی ایڈیشن)
  128. پریم پرکاش / ابراہیم جمالی (انڈیا، ہندی ایڈیشن) (زہریلی شام) (نیلا ہاتھ) دھوپ کا سمندر نیلی دھوپ شیطان کا بھوت قتل کا سویرا قیدی کی لاش رات کی راجکماری ایک گناہ سو مجرم چٹانوں کے آنسو
  129. وید پرکاش شرما (انڈیا، ہندی ایڈیشن)
  130. وید پرکاش کمبوج (انڈیا، ہندی ایڈیشن)
  131. کچھ مزید ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے جاسوسی دنیا و عمران سیریز پر ناول تو لکھا مگر اس کی اشاعت نہیں کی، انہوں نے سوشل میڈیا کے بعض فورمز پر اس بات کا ذکر کیا ان کی تلاش جاری ہے۔

یہی معلومات جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) و عمران سیریز کے مصنفین میں بھی میسر ہے۔