عمران یعقوب خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عمران یعقوب خان
Imran Yaqub Khan.jpg

معلومات شخصیت
پیدائش 26 اپریل 1970 (49 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ صحافی
کارہائے نمایاں مشیر برائے چیف ایگزیکٹو آفیسرجی این این ٹیلی ویژن( گورمے نیوز نیٹ ورک)

ڈائریکٹر نیوز 92 نیوز اور دنیا نیوز


عمران یعقوب خان پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کاراور براڈکاسٹر ہیں، وہ جی این این ٹیلی ویژن ( گورمے نیوز نیٹ ورک) کےمشیر برائے سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں,[1][2] اس سے قبل وہ 92 نیوز اور دنیا نیوز کے ڈائریکٹر نیوز کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں،[3]عمران یعقوب خان نےجیو نیوز پرپاکستان کے مقبول ترین ٹی وی شو"ایک دن جیو کےساتھ "تخلیق کیا ،اس سے پہلے وہ اس گروپ سے منسلک روزنامہ جنگ میں بطوررپورٹراور فیچر رائٹر بھی کام کرتے رہے،[4]انہوں نےلاہور پریس کلب کے نائب صدر کے طور بھی خدمات انجام دیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

عمران یعقوب خان26 اپریل 1970ء میں لاہور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم گورنمنٹ سینٹر ماڈلاسکول لاہور سے حاصل کی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے 1990ء میں گریجوایشن کی اور 1993 ءمیں جامعہ پنجاب سےایم اےانگریزی میں کیا بعد ازاں 2008ء میں ابلاغ عامہ میں بھی ماسٹرز کیا۔

عمران یعقوب خان پاکستانی سیاستدان میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ

معاشی سفر[ترمیم]

پرنٹ میڈیا[ترمیم]

عمران یعقوب خان نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز 1990ء میں روزنامہ جنگ سے شروع کیا جب وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے،انہوں نے روزنامہ جنگ میں رپورٹر،فیچر رائٹر، انچارج کرائم سیل اور انچارج شکایات سیل کے طور پر 2002ء تک کام کیا۔

الیکٹرانک میڈیا[ترمیم]

اپریل 2002ءمیں عمران یعقوب خان کو جیو ٹیلی وژن میں رپورٹراور پروڈیوسرکی ذمہ داری دی گئی اورپھر انہیں ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر کے عہدےپر ترقی دے دی گئی،انہوں نے جیونیوز پر ایک دن جیو کے ساتھ ، سیاسی گفتگومنع ہےاورتصویر کہانی سمیت متعددپروگرام تخلیق کیے۔ ستمبر 2008ء میں عمران یعقوب خان دنیا نیوز سے بطور کنٹرولر نیوز وابستہ ہوگئےجہاں بعد میں انہیں ترقی دے کر ڈائریکٹر نیوز ، ڈائریکٹر حالات حاظرہ اورڈائریکٹر آپریشنز تعینات کیا گیا،2014ء میں عمران یعقوب نے ویلیو ٹی وی میں ڈائریکٹر نیوز کے فرائض سنبھال لئےاور پروگرام سوال پہ سوال کی میزبانی بھی کرتے رہے،پھر وہ 92 نیوز منتقل ہو گئے اور یہاں بھی ڈائریکٹر نیوز رہے،2015ءمیں عمران یعقوب خان نے گورمے گروپ کے میڈیا پراجیکٹ میں ڈائریکٹر نیوز کے طور پر شمولیت اختیار کرلی اور بعد میں انہیں جی این این کے سی ای او (چیف ایگیزیکٹوآفیسر) کامشیر بنادیاگیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Is the public happy with Imran Khan? Imran Yaqub Khan response" (انگریزی میں). لاہور: siasat.pk. Jan 27, 2019. https://www.siasat.pk/forums/threads/is-the-public-happy-with-imran-khan-imran-yaqub-khan-response.672364/۔ اخذ کردہ بتاریخ 19 مئی 2019. 
  2. "Imran Yaqub Khan"۔
  3. "Zer-e-Behas on 92 News – 2nd May 2015" (انگریزی میں). لاہور: boltaysitaray.com. May 2, 2015. https://boltaysitaray.com/daily-talk-shows/zer-e-behas-on-92-news-2nd-may-2015/۔ اخذ کردہ بتاریخ 19 مئی 2019. 
  4. "Daily Express Urdu Newspaper | Latest Pakistan News | Breaking News"۔ www.express.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-05-21۔