عمر بن رسول
ظاہری ہیئت
| ||||
|---|---|---|---|---|
| معلومات شخصیت | ||||
| تاریخ وفات | سنہ 1250ء | |||
| دیگر معلومات | ||||
| پیشہ | حاکم | |||
| درستی - ترمیم | ||||
ملک منصور نور الدین عمر بن علی بن رسول (626ھ) یمن کی رسولی سلطنت کا بادشاہ تھا، جس نے 1229ء سے 1249ء تک حکومت کی۔ اس کے نام کی سکے جاری کیے گئے اور 630 ہجری میں تمام یمن کے علاقوں میں اس کے نام سے خطبہ پڑھا گیا۔ اس کا مرکزِ حکومت تعز تھا۔ اس نے حجاز کی طرف ایک لشکر بھیجا اور مکہ اور اس کے نواحی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ اس طرح حجاز سے حضرموت تک کا علاقہ اس کے قبضے میں آ گیا۔ اس اور اس کی اولاد نے حجاز اور یمن پر 232 سال تک حکمرانی کی۔ المنصور نے مکہ اور یمن میں کئی عظیم آثار چھوڑے، جن میں مدارس اور مساجد شامل ہیں۔ اس کا انجام یہ ہوا کہ اسے اس کے اپنے کچھ ممالیک نے اس کے محل میں قتل کر دیا۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ المنصور الرسولي آرکائیو شدہ 2017-05-01 بذریعہ وے بیک مشین

