عمر سیف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عمر سیف
تفصیل=
تفصیل=

وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی
آغاز منصب
20 جنوری 2013
چیئرمین Punjab Information Technology Board
مدت منصب
نومبر 2011 – 12 نومبر 2018
معلومات شخصیت
مقام پیدائش پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کیمبرج
ایچی سن کالج
ٹرینٹی کالج، کیمبرج
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کمپیوٹر سائنس دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی ،  لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

عمر سیف (انگریزی: Umar Saif) (پیدائش 1979ء) پاکستانی کمپیوٹر سائنس دان ہیں۔ وہ آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔ان کا نام امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کی طرف سے دنیا کے 35 نوجوان موجدوں میں شامل کیے جانے کی خبر میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی تو سابق وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے انھیں حکومت پنجاب کے لیے کام کرنے کی پیشکش کی۔ چند ہی برسوں میں انھوں نے صحت، تعلیم، پولیس سمیت درجنوں شعبوں اور سرکاری محکموں میں آئی ٹی کے نفاذ کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے 2018ء میں ڈاکٹر عمر سیف کو امریکا بلا کر ان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کاوشوں پر تحسین کی۔ ورلڈ بینک نے ان کے دور میں وضع کیے جانے والے ای ویکس نظام اور سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کو دنیا کے پندرہ عظیم منصوبوں کی گلوبل رپورٹ میں بطور مثال شامل کیا۔ ڈاکٹر عمر سیف کو یونیسکو کی پاکستان کے لیے چیئر کے طور پر بھی منتخب کیا گیا[1]۔

حوالہ جات[ترمیم]