مندرجات کا رخ کریں

عمل تشریح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عمل تشریح
حیاتیات کی جماعت میں ایک حاملہ چوہیا کی تقطیع
”جنک گو“ درخت کے بیج کی تقطیع جس میں جنین اور گیمیٹوفائٹ دکھایا گیا ہے
شناخت کنندگان
میشproperties
تشریحی اصطلاحات

عملِ تشریح یا تشریح کاری یا تقطیع (انگریزی: Dissection) ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی مردہ جانور یا پودے کے جسم کی چیر پھاڑ کی جاتی ہے تاکہ ان کے اندرونی اعضا اور جسمانی ساخت کو سمجھا جا سکے۔ اگر انسان کی موت کے بعد اس کے جسم کی چیر پھاڑ موت کی وجہ جاننے کے لیے کی جائے تو اسے آٹوپسی کہا جاتا ہے جو امراضیات اور قانونی طب میں استعمال ہوتا ہے۔

اسکولوں میں، خاص طور پر مڈل اور ہائی اسکول کی حیاتیات کی کلاسوں میں عام طور پر چھوٹے جانوروں یا پودوں کی سادہ تقطیع کی جاتی ہے جو خاص محلول میں محفوظ کیے گئے ہوتے ہیں۔ جبکہ طبی کالجوں میں طلبہ تازہ یا محفوظ شدہ انسانی لاشوں کی مکمل تقطیع کرتے ہیں تاکہ علم تشریح، امراضیات اور قانونی طب جیسے مضامین سیکھ سکیں۔ یہ عمل زیادہ تر علمِ تشریح کی تجربہ گاہ یا مردہ خانہمے میں کیا جاتا ہے۔

عمل تشریح یا تقطیع ایک قدیم طریقہ ہے جس سے جسم کے اندرونی حصے سمجھے جاتے ہیں۔ البتہ کچھ لوگوں کو انسانی لاشوں کے استعمال پر اعتراض ہوتا ہے اس لیے اب کمپیوٹر ماڈلوں کے ذریعے مجازی عملِ تشریح (virtual dissection) جیسے متبادل بھی استعمال ہو رہے ہیں۔

جراحت کے شعبے میں عملِ تشریح کا مطلب ہوتا ہے جسم کے کسی عضو، رگ یا پٹھے (عصب) کو احتیاط سے اس کے اردگرد کی توصیلی بافتوں سے الگ کرنا تاکہ آپریشن کے دوران غیر ضروری نقصان سے بچا جا سکے۔

حوالہ جات

[ترمیم]