عمیدہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عمیدہ (عبرانی : תפילת העמידה، تفیلت ہا عمیدہ ، ”عبادت ایستادہ“) جسے شمونہ عسرہ (عبرانی: שמונה עשרה) بھی کہا جاتا ہے یہودیت کی مسلمہ عبادات میں سے مرکزی عبادت ہے۔ یہ عبادت دیگر عبادات کے ساتھ یہودیت کی روایتی کتاب عبادات و ادعیہ سیدور میں مذکور ہے۔ اس کی اہمیت کے پیش نظر ربیائی ادب میں اسے تفیلہ (‫תפילה، عبادت) ہی لکھا گیا ہے۔ ‬[1]

‫باعمل یہودی دن میں تین بار بوقت فجر، بعد دوپہر اور شام کو باقاعدگی سے عمیدہ ادا کرتے ہیں۔ یوم السبت، ‬روش حودش اور تہوار یہود کے موقع پر صبح بعد از تلاوت تورات دن میں چوتھی مرتبہ عمیدہ ادا کی جاتی ہے اسے موسف کہتے ہیں اور اسی طرح یوم کپور پر دن میں پانچویں عمیدہ جسے نیئلاہ کہا جاتا ہے ادا کی جاتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]