عمیر بن نیار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عمیر بن نیار
معلومات شخصیت

عمیر بن نیار غزوہ بدر میں شریک انصار صحابی ہیں۔
بعض لوگوں کابیان ہے کہ یہ ابوبردہ بن نیار کے بھتیجے ہیں۔غزوہ بدرمیں شریک تھے۔ان کا شماراہل کوفہ میں ہے ان سے ان کے بیٹے سعید بن عمیر نے روایت کی ہے۔ان کی حدیث میں اختلاف ہے۔وکیع نے سعد بن سعیدثعلبی سے انھوں نے سعید بن عمیرسے انھوں نے اپنے والد سےجواہل بدرمیں سےتھےروایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو شخص خلوص قلب سے میرے اوپردرود شریف پڑھتاہے اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتاہےاور اس کے درجہ بلندکرتاہےاوراس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتاہے اوردس برائیاں اس کی مٹادیتاہے۔ یہ حدیث بواسطہ سعید بن عمیرکے ان کے چچاسے بھی مروی ہے ۔ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھاہے مگر ابوعمرنے کہاہے کہ یہ سعید کے والد ہیں اس سے خیال ہوتاہے کہ شاید کوئی اورہوں گے حالانکہ یہ وہی ہیں [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد7صفحہ 756 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور