عنابی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عنابی سیاہی مائل گہرا سرخ رنگ ہوتا ہے جو اصل سرخ رنگ میں گلے ہوئے لوہے کا پانی ملا کر بنایا جاتا ہے اور ایک ہم رنگ پھل کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 44:2) ...انگریزی میں اسے vinous کہا جاتا ہے! بعض ادیب اسے انگوری شراب کا رنگ یا الکحولی بھی لکھتے ہیں!

عنابی

اردو ادب سے ایک مثال:

"افسوس، ہمیں احساس نہیں کہ ہمارے ہاں رنگوں کے قدیم اور خوبصورت نام بڑی تیزی سے متروک ہو رہے ہیں۔ کل انھیں کون پہچانے گا۔

شنگرفی،ملاگیری،عنابی،کپاسی،کبودی،شتری،زمردی،پیازی،قرمزی،کاہی، کاکریزی، اگرئ،کاسنی،نقرئی،قناویزی،موتیا،نیلوفری،دھانی،شربتی،فالسئ، جامنی،چمپئ،تربوزی،مٹیالا،گیروا،مونگیا،شہتوتی،ترنجی،انگوری،کشمشی،فاختئی، پستئی،شفتالو،طاؤسی،آبنوسی،عودی،عنبری،حنائی،بنفشی،کسمبری،طوسی اور صوفیانہ،سوقیانہ۔

ہم نے اپنے لفظ خزانے پرلات ماری سو ماری، اپنی دھرتی سے پھوٹنے والی دھنک پربھی خاک ڈال دی۔

یوسفیؔ کی کتاب ،،آبِ گُم،، سے کشید"

رنگوں کے اردو میں نام