عنایت رسول عباسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عنایت رسول عباسی چریاکوٹی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1828ء بمطابق 1244ھ
تاریخ وفات 1902ء بمطابق 1320ھ
قومیت بھارتی
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ ماہرِ لسانیات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
P islam.svg باب اسلام

عنایت رسول عباسی (پیدائش:1828-وفات:1902) ہندوستان کے ایک ماہر لسانیات عالم جو 1828ء کو مئو ضلع کے قصبہ چریاکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بہترین مقرر و مناظر اور ریاضیات و فلسفہ کے بہترین عالم اور عبرانی اور دیگر قدیم زبانوں مثلا کلدانی، زند وغیرہ سے واقف تھے۔
عنایت رسول عباسی کی سب سے مشہور تصنیف بشری ہے جس میں انہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دیگر آسمانی صحائف میں موجود پیشین گوئیاں بیان کی ہیں اور ان پر تحقیقی کام کیا ہے۔