عنایہ تمہاری ہوئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عنایہ تمہری ھوئی ایک پاکستانی رومانوی ڈراما سیریز ہے، جسے آصف رضا میر اور بابر جاوید نے پروڈکشن بینر اے اینڈ بی انٹرٹینمنٹ کے تحت تیار کیا ہے۔ ڈراما ہر بدھ اور جمعرات کو جیو انٹرٹینمنٹ پر ہفتہ میں دو بار نشر ہوتا ہے۔ اس میں سمیع خان اور رباب ہاشم مرکزی کردار میں ہیں۔ پیا من بھائے میں مشترکہ طور پر پیش ہونے کے بعد رباب ہاشم اور سمیع خان کی دوسری مشترکہ کاوش ہے۔

پلاٹ[ترمیم]

اس ڈرامے میں عنایہ (رباب ہاشم ) کی کہانی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عنایہ شریف، مہربان اور ایک پاکیزہ روح ہے جو اپنی زندگی کو پریوں کی کہانی کی داستان سمجھتی ہے۔ عنایہ فطرتاً تابع اور مطیع ہے۔ 2 بھائیوں کی بہن اور مالدار والدین کی اکلوتی بیٹی۔ اس کی اپنے کزن صارم ( سمیع خان ) سے منگنی ہوئی تھی جو اپنی والدہ (رابعہ نورین) کے ساتھ امریکہ میں رہتا تھا۔ صارم کی والدہ، عنایہ کی خالہ بھی ہیں کہ ان کا خیال تھا کہ ایک بار صارم عنایہ سے شادی کر لے گا تو اس کی بھانجی ، صارم کا غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ رویہ بدل دے گی۔ عنایہ معصوم اور سادہ فطرت کی وجہ سے ، غیر مشروط طور پر صارم سے محبت کرنے لگ جاتی ہے۔ وہ صارم کی شبیہہ ذہن میں کامل شوہر کی حیثیت سے تیار کرتی ہے اور اس کے بارے میں خواب دیکھتی ہے۔

کاسٹ[ترمیم]

  • رباب ہاشم بطور عنایہ
  • سمیع خان بحیثیت صارم
  • حسن نیازی
  • نائلہ جعفری بطور عنایہ کی والدہ
  • رابعہ نورین بطور ثمینہ؛ صارم کی والدہ
  • اسد صدیقی
  • عزیقہ دانیال بحیثیت میرہ۔ عنایہ کی دوست
  • بینا چوہدری
  • عمر شہزاد بطور ریحان؛ عنایہ کا بھائی
  • شہزاد مختار عنایہ کے والد کی حیثیت سے
  • زینب احمد بحیثیت راحیلہ