عنکبہ
ظاہری ہیئت
عنکبہ (ج عنکبات) یا بے پر مفصل پایہ (انگریزی: Arachnid اریکنڈ) قوم مفصل پایہ (فائیلم آرتھروپوڈا) کی ایک جماعت عنکبوتیہ (Arachnida) سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں مکڑیاں، طفیلی کیڑے، نازک اور لمبی ٹانگوں والے مکڑے، جوئیں اور بچھو شامل ہیں۔ ان میں ٹانگوں کے چار جوڑے ہوتے ہیں۔ جسم دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان میں حشرات جیسے حِسی اعضا یعنی مُحاس اور پَر نہیں ہوتے۔ ان کے سر کے اوپر سامنے کی طرف دو چھوٹے چھوٹے نوک دار دانت ہوتے ہیں۔ اریکنڈ ز ٹھوس غذا نہیں کھاتے بلکہ پودوں کا رس اور جانوروں کا خون چوستے ہیں۔ عنکبوں کو بعض اوقات حشرات سمجھا جاتا ہے۔ تاہم حشرات (Insects) اور عنکبے کئی لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ حشرات اسے کے مقابلے میں عنکبوں کی دو ٹانگیں زیادہ ہوتی ہیں۔ عنکبوں کے برعکس، حشرات کے حسی اعضا اور اکثر کے پَر بھی ہوتے ہیں۔