عہد ظلمات (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عہد ظلمات (کتاب)
(انگریزی میں: Inglorious Empire ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف ششی تھرور  ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع ایسٹ انڈیا کمپنی،  تاریخ  ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناشر آلیف بک کمپنی،  سی ہرسٹ اینڈ کو  ویکی ڈیٹا پر (P123) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 2017  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صفحات

عہد ظلمات، سب سے پہلے بھارت میں An Era of Darkness: The British Empire in India کے نام سے سے شائع ہوئی، یہ کتاب برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے اثرات پر ایک ہندوستانی سیاست دان اور سفارت کار ششی تھرور کی ایک غیر افسانوی تصنیف ہے۔ بھارت پر کتاب کو ملے جلے جائزے ملے ہیں۔ 2019ء میں، تھرور نے 2019ء کا ساہتیہ اکیڈمی اعزاز [1] اور 2017ء کا رام ناتھ گوینکا کا صحافت کا اعلیٰ اعزاز جیتا تھا۔ [2]

پس منظر[ترمیم]

ششی تھرور نے 2015ء میں آکسفرڈ یونین کے ایک مباحثے میں اس موضوع پر ایک تقریر کی تھی کیا برطانیہ اپنی سابقہ کالونیوں کی تلافی کا ذمہ دار ہے؟، جو ویب پر وائرل ہوا۔ اس کے بعد، اس کے ناشر نے تقریر کو کتاب میں تبدیل کرنے کا خیال پیش کیا۔ ابتدائی طور پر شکوک و شبہات کے باوجود، ششی نے 330 صفحات کی کتاب لکھی۔[3][4]

کتاب[ترمیم]

ششی نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی لوٹ مار، اس کی تباہ کُن معاشی پالیسیوں اور ان کے ہندوستان کی معیشت اور سماج پر مرتب ہونے والے دور رس اثرات کا تجزیہ کیا ہے۔کتاب ایسٹ انڈیا کمپنی کی لوٹ مار، ظلم وزیادتی اور ریونیو کے حصول کے لیے اس کے انسان دشمن اقدامات کو بڑی کامیابی سے ایکسپوز کرتی ہے۔ وہ اس بیانیے کی نفی کرتے ہیں کہ یہ انگریز قبضہ ہی تھا جس سے ہندوستان کو سیاسی اور جغرافیائی اتحاد میسرآیا تھا وہ کہتے ہیں کہ انگریز کی آمد سے قبل تاریخ میں ایک سنگل جغرافیائی اکائی رہ چکا تھا۔ وہ اس بات سے بھی انکاری ہیں کہ اگر ایسٹ کمپنی اور بعد ازاں برطانیہ سرکار ہندوستان پر قبضہ نہ کرتی تو ہندوستان کے سماج میں جاگیرداری اور قبائلی معاشی اور سیاسی رشتوں میں گرفت میں جکڑے رہنا تھا وہ کہتے ہیں کہ ہندوستان کی معیشت اور سماج میں ایسی قوتیں نموپزیر ہورہی تھیں جو آگے بڑھ کر جدیدیت کا رخ کرنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی تھیں۔ ان کے نزدیک ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنے جابرانہ قبضے سے ہندوستان کے سماج میں جاری قدرتی ارتقائی عمل کو بزور قوت روک دیا جس کی بنا پر ہندوستانی سماجی اور معیشت کی گروتھ رک گئی جس کے نتیجے میں سیاسی اور سماجی مسائل اور مشکلا ت پیدا ہوئیں۔

اردو ترجمہ[ترمیم]

اردو زبان میں اس کتاب کا ترجمہ عابد محمود نے کیا ہے۔ جس 2021ء میں لاہور، پاکستان سے عکس پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Shashi Tharoor wins Sahitya Akademi Award 2019 for An Era Of Darkness"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ دسمبر 18, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2020 
  2. "Vice-President Venkaiah Naidu presents 12th edition of Ramnath Goenka Excellence in Journalism Awards"۔ Firstpost۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2020 
  3. Bangalore Literature Festival (2017-01-15)، Inglorious Empire, The reality of the British Raj | Shashi Tharoor with Sanjeev Sanyal، اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2017 
  4. Tabish Khair (2018)۔ "Inglorious Empire: What the British did to India"۔ Journal of Postcolonial Writing۔ 54 (3): 432–433۔ doi:10.1080/17449855.2017.1330759