غازی شہید (ڈراما)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(غازی شهد سے رجوع مکرر)
غازی شہید
نوعیتٹیلی فلم
بنیادپی این ایس غازی آبدوز کا آخری سفر
ترقی دہندہپاکستان ٹیلی وژن سینٹر
تحریراسد محمد خان
ہدایاتکاظم پاشا
نمایاں اداکارشبیر جان ، مشی خان ، عائشہ خان ، ہمایوں سعید
متنضیا محی الدین
نشرپاکستان
زباناردو
تیاری
فلم سازInter-Services Public Relations (آئی ایس پی آر)
مدیرغلام قادر خان
مقامکراچی ، بحیرہ عرب ، کراچی شپ یارڈ
کیمرا ترتیبتنویر ملک
دورانیہ120 منٹ
پروڈکشن ادارہپاکستان ٹیلی وژن سنٹر کراچی
تقسیم کارTechno Time Production
نشریات
6 ستمبر 1998
پاکستانی آبدوز پی این ایس غازی کا ایک منظر

غازی شہید 1998ء میں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر پیش کیا گیا ڈراما ہے۔ یہ ڈراما حقیقی واقعے کی یاد میں بنایا گیا تھا ۔ پی این ایس غازی پاک بحریہ کے شاندار کارناموں میں سے ایک تھی۔ یہ آبدوز 1971ء کی جنگ میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے خلیج بنگال میں تباہ ہو گئی تھی اور ساتھ میں عملے کے تقریباً نوّے بحری فوجی بھی شہید ہوئے ۔ اس ڈرامے میں پاکستان کی بحریہ میں شامل اسی آبدوز پی این ایس غازی کے آخری سفر کی کہانی دکھائی گئی ۔

کہانی[ترمیم]

مشرقی پاکستان میں سیاسی حالات خراب ہونے پر پاکستان پر جنگ کے بادل چھانے لگتے ہیں تو اسی دوران میں پی این ایس غازی کی کمان کمانڈر ظفر خان (اداکار شبیر جان )کو دی جاتی ہے۔ نومبر 14, 1971 جنگ کے دوران میں کمانڈر ظفر خان پی این ایس غازی پر اپنے 90 ساتھیوں کے ساتھ پاکستانی سمندروں کی حفاظت کے جذبے کے ساتھ نکل پڑتے ہیں، غازی آبدوز کی واپسی 26 نومبر کو متوقع تھی۔ بحیرہ عرب میں گشت کے دوران میں انھیں سمندری بارودی سرنگ بچھانے کا حکم ملتا ہے۔ بارودی سرنگ بچھانے کے بعد جب یہ آبدوز واپس آنے لگتی ہے تو اپنے ہی بچھائے ہوئے ایک باردوی سرنگ سے ٹکرا جاتی ہے اور خلیج بنگال کی تہ میں فنا ہو جاتی ہے ۔

کردار[ترمیم]

  • شبیر جان بہ طور کمانڈر ظفر خان( پی این ایس غازی کے کمانڈنگ آفیسر)
  • مشی خان بہ طور (زوجہ کمانڈر ظفر خان)
  • مبینہ ڈوسل بہ طور (والدہ کمانڈر ظفر خان)
  • عائشہ خان بہ طور (بیٹی کمانڈر ظفر خان )
  • عدنان جیلانی بہ طور لیفٹنٹ کمانڈر پرویز حمید
  • سعدیہ جیلانی بہ طور بیگم کلثوم پرویز (زوجہ لیفٹنٹ کمانڈر پرویز حمید)
  • نصراللہ بہ طور لیفٹنٹ کمانڈر شمشاد احمد
  • ہمایوں سعید بہ طور محمد بشیر راجپوت
  • غالب کمال بہ طور لیفٹنٹ نذیر احمد اعوان
  • رضوان واسطی بہ طور کموڈور کے ایم حسین
  • ابراہیم رضی بہ طور پیٹی آفیسر ایمانول - افسر برائے تارپیڈو TPO
  • فہمید احمد بہ طور ایڈمرل سرداری لال متھرا داس (بھارتی بحریہ )
  • محمد ایوب بہ طور Rear Admiral R. Krishna, main antagonist
  • امتیاز تاج بہ طور Commodore G M Hiranandan, secondary antagonist
  • محمد امداد خان بہ طور Captain Inder Singh, secondary antagonist

بیرونی ربط[ترمیم]