غالبہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

غالبہ مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی غلبہ حاصل کرنے کے ہیں
مدینہ منورہ نام “ اکالۃ القری کی طرح غالبہ کے بھی ہیں اس کا بھی وہی مطلب ہے کیونکہ یہ شہر حبیب اس وقت کے بلدان عالم پر غالب آیا تھا مدینہ طیبہ سے طلوع ہونے والے آفتاب اسلام نے دنیا کے تیرہ و تاریک گوشوں کو منور اور تا بندہ کر دیا اور بھٹکی ہوئی انسانیت کو طریق حق پر گامزن کر دیا کیا ساسانی کیا رومی، کیا مصری اور کیا اتھیوپی، ہر طاغوتی طاقت چشم زدن میں مغلوب و مفتوح ہوکر عاصمۃ الاسلام مدینہ طیبہ کی باجگزار ہو گئی تھی، بہ اعزاز شہر نبوی کوایک اور نام دے گیا جسے غالبہ کہا جا تا ہے[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جستجوئے مدینہ صفحہ 101 عبد الحمید قادری اورینٹل پبلیکیشنز اردو بازار لاہور