غانقاریا
غانقاریا | |
---|---|
دیگر نام | گینگرینس نیکروسس، عطبہ، فساد نسیج، گنگرین |
دائروی عروقی بیماری کے نتیجے میں خشک غانغرایا جو انگلیوں کو متاثر کرتا ہے | |
اختصاص | متعدی بیماری، سرجری |
علامات | جلد کا رنگ سرخ یا سیاہ میں بدلنا، بے حسی، درد، جلد کی خرابی، ٹھنڈک[1] |
قابل تشویش | ذیابیطس، پریفیرل آرٹیریل بیماری، سگریٹ نوشی، شدید چوٹ، شراب نوشی، ایچ آئی وی/ایڈز، فراسٹ بائٹ، رائناؤڈ سنڈروم[2][3] |
معالجی تدابیر | سرجری، اینٹی بائیوٹکس[4] |
تعدد | نامعلوم[5] |
فساد نسیج یا غانقاریا[6] یا عُطبہ[6] یا گنگرین دوران خون کی رکاوٹ کے سبب کسی عضو کا گل جانا یا مردہ ہوجانا ہے۔ [3] اس کی علامات میں جلد کا رنگ سرخ یا سیاہ ہو جانا، بے حسی، سوجن، درد، جلد کی پھٹنا اور ٹھنڈک محسوس کرنا شامل ہو سکتے ہیں۔ [1] یہ عموماً پاؤں اور ہاتھوں کو متاثر کرتا ہے۔ [1] بعض اقسام میں بخار یا عفونت خون بھی ہو سکتا ہے۔[1]
گانگرین کے خطرے والے عوامل میں ذیابیطس، پریفیرل شریانوں کی بیماری، تمباکو نوشی، شدید چوٹ شراب نوشی، ایچ آئی وی/ایڈز، فراسٹ بائٹ (شدید سردی سے جلد کا جم جانا) اور رائناؤڈ سنڈروم شامل ہیں۔[2][3] اسے مختلف اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ خشک گانگرین، تر گانگرین، گیس گانگرین، اندرونی گانگرین اور نیکروٹائزنگ فاسائٹس۔[2] گانگرین کی تشخیص علامات کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور طبی تصویری ٹیسٹ جیسے معائنے اس کی تصدیق میں مدد دیتے ہیں۔[7]
علاج میں مردہ ٹشو کو نکالنے کے لیے سرجری، انفیکشن کے علاج کے لیے اینٹی بایوٹکس اور بنیادی وجہ کو دور کرنے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں۔[4] سرجری میں ڈیبریڈمنٹ (مردہ ٹشو کو صاف کرنا)، عضو کاٹنا (امپیوٹیشن) یا میگوٹ تھراپی (کیڑوں کے ذریعے صفائی) شامل ہو سکتی ہے۔ [4] بنیادی وجہ کے علاج کے لیے بائی پاس سرجری یا اینجیو پلاسٹی کی جا سکتی ہے۔ [4] یہ بیماری کتنی عام ہے، اس بارے میں درست معلومات دستیاب نہیں ہیں۔[5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت "Gangrene Symptoms"۔ NHS۔ 13 اکتوبر 2015۔ 2017-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-12
- ^ ا ب پ "Gangrene Causes"۔ NHS۔ 13 اکتوبر 2015۔ 2017-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-12
- ^ ا ب پ "Gangrene"۔ NHS۔ 13 اکتوبر 2015۔ 2018-03-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-12
- ^ ا ب پ ت "Gangrene Treatment"۔ NHS۔ 2017-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-12
- ^ ا ب "Gangrene"۔ patient.info۔ 12 مارچ 2014۔ 2017-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-12
- ^ ا ب شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ مخزن الجواہر طبی و ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 601
- ↑ "Gangrene Diagnosis"۔ NHS۔ 13 اکتوبر 2015۔ 2017-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-12