غصے کی نظامت
Appearance
غصے کا نظم (انگریزی: Anger management) ایک نفسیاتی علاج کا پروگرام ہے جس کا مقصد غصے کو روکا اور اس پر قابو پایا جا سکے۔[1] غصہ کئی دفعہ بے بسی کے احساس یا الگ تھلگ کیے جانے کی کیفیت یا کسی چیز سے دور ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے جسے ایک شخص اہم سمجھتا ہے۔ غصہ ایک دفاعی رد عمل بھی ہو سکتا ہے جس کا مقصد اندرونی خوف یا خود کی کم زوری اور ناطاقتی کو چھپانا یا اسے ڈھانکنا ہو سکتا ہے۔[2] غصے کے نظم کے پروگرام لوگوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بن سکتے ہیں اگر اس کے پیچھے کوئی قابل توجہ وجہ ہو جسے منطقی طور پر تجزیہ کیا جا سکتا ہے اور پر مناسب انداز میں کام بھی کیا جا سکتا ہے۔
طبی نقطہ نظر
[ترمیم]ماہر اطبا اور ماہرین نفسیات غصے کے نظم کے بارے حسب ذیل نکات رقم کر چکے ہیں:
- غصہ تناؤ یا ذہنی الجھن کی علامت ہو سکتا ہے۔
- ماہرین طب مریضوں کو اپنے غصے کا نظم کرنے اور اپنی ذہنی الجھن کا علاج کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
- غصے کے نظم کے پروگرام کی اشد ضرورت اس وقت کافی زیادہ ہوتی ہے جب لوگ اپنے آپ کو یا کسی اور کو چوٹ پہنچانا چاہتے ہیں۔ ایسے وقت فوری طور پر طبی یا نفسیاتی مدد کی درکار ہوتی ہے۔ [3]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Schwarts, Gil. July 2006. Anger Management, جولائی 2006 The Office Politic. Men's Health magazine. Emmaus, PA: Rodale, Inc.
- ↑ "Anger Management" (PDF)۔ www.union.edu۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2018
- ↑ https://ur.lifehealthdoctor.com/is-anger-symptom-of-depression-19852