مندرجات کا رخ کریں

غلام احمد پرویز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
غلام احمد پرویز
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 جولا‎ئی 1903ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بٹالا [1]  ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 فروری 1985ء (82 سال)[4][3]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور [4]  ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
مکتب فکر قرآنیت
عملی زندگی
مادر علمی پنجاب یونیورسٹی [5]  ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ الٰہیات دان ،  عالم [6]  ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو [7]  ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر محمد اقبال [8]،  سر سید احمد خان [9]  ویکی ڈیٹا پر  (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

غلام احمد پرویز (پیدائش: 9 جولائی 1903ء– وفات: 24 فروری 1985ءاہل القرآن کے نزدیک مشہور عالم دین اور اہل سنت والجماعت کے نزدیک زندیق منکر حدیث تھے۔تاہم ان کے فکر کی اساس قرآنِ کریم کی اصل تعلیمات سے روشناس کروانا تھا

تعارف

[ترمیم]


بیسویں صدی کے ایک ممتاز سکالر تھے جنھوں نے اپنی فکر کی بنیاد قرآنِ کریم پر رکھی۔ غلام احمد پرویز دینی اساس سے متعلق قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ذاتی مُشیر تھے۔ علامہ محمد اقبال کی خواہش اور قائدِ اعظم کے مشورہ سے انھوں نے ماہنامہ طلوعِ اِسلام کے دَورِ جدید کی بنیاد رکھی جو قیامِ پاکستان کے بعد ایک تحریک کی شکل اختیار کر گیا۔

پیدائش

[ترمیم]

غلام احمد پرویز 9 جولائی 1903 میں پنجاب کی بھارتی حصے میں ایک شہر بٹالہ ،ضلع گورداس پور میں پیدا ہوئے تھے۔

ابتدائی حالات

[ترمیم]

گورداس پوراُس وقت اسلامی تعلیم فلسفہ اور تہذیب کا ایک بہت اہم مرکز تھا جہاں پر ان کے دادا حکیم مولوی رحیم بخش حنفی مسلک کے ایک عالم اور سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے ممتاز بزرگ تھے۔ غلام احمد پرویز نے بی اے تک تعلیم حاصل کی اور 1927ء میں وہ وسطی بھارت کی حکومت کے سیکرٹریٹ میں شامل ہوئے اور ابتدائی دور میں سیکشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں کام کیا۔ اسی دور میں انھوں نے علامہ محمد اقبال سے ملاقات کی جو بعد میں مرشد اور مرید کا روپ دھار گئی۔ ان کو اسلم جے راج پوری کے تلمنذ ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا ۔

طلوع اسلام

[ترمیم]

بہت عرصے سے علامہ اقبال کی خواہش تھی کہ مسلم لیگ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک رسالہ ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے سے انھوں نے اپنے دوست سید نذیر نیازی سے بات کی جو اُن کے پاس اکثر آتے تھے۔ انھوں نے علامہ اقبال کے کہنے پر طلوع اسلام رسالہ نکالا[10] جس کا نام اقبال کی ایک نظم طلوع اسلام پر رکھا گیا۔ اس کا پہلا ایڈیشن بھی اقبال کے ہی نام کیا گیا،
اس کے بعد رسالے کی ذمہ داری غلام احمد پرویز نے سنبھال لی[11].جو اس کے پہلے اس کے لیے کافی مضامین لکھ چکے تھے۔ غلام احمد پرویز اقبال سے کافی متاثر تھے، اس لیے رسالے پر ہر ماہ اُن کی تصویر لگا دیتے تھے۔ اس کے بعد انھوں نے ایک تحریک ہی طلوع اسلام کے نام سے شروع کر دی۔ یہ رسالہ ابھی ادارہ طلوع اسلام کی طرف سے شائع ہوتا ہے۔ 1955 میں غلام احمد پرویز اسسٹنٹ سیکریٹری کے طور پر ریٹائرمنٹ لے لی تا کہ دینی کام پر زیادہ توجہ دیں اور طلوع اسلام کے نام سے ہی ادارہ بنا کر کام شروع کر دیا۔

نظریات

[ترمیم]
  1. اسلام دین ہے مذہب نہیں۔ دین کے قیام کے لیے اپنی مملکت کا وجود اور قیام ضروری ہے۔ تحریکِ پاکستان میں اُن کی بھرپور شمولیت اِسی دینی فریضہ کی وجہ تھی۔
  2. اسلام مذہبی اور وہمی عقائد کا مذہب نہیں تھا ،بلکہ منظم مذہب کے ادارے کے لیے ایک چیلنج تھا۔ مزید یہ بھی کہا کہ تاریخ اسلام میں بادشاہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اسلام بدل دیا۔
  3. خارق عادت واقعات یعنی معجزے اور کرامت پر یقین نہیں کرتے تھے۔
  4. صرف انہی احادیث کو درست مانتے تھے جو قرآن کی تعلیمات کے مطابق ہوں۔ اُن احادیث کی نسبت رسولِ کریم صلى الله عليہ وسلم کی نسبت صحیح نہیں سمجھتے تھے جو قرآنِ کریم کے خلاف ہوں یا جن سے رسولِ اکرم صلى الله عليہ وسلم یا صحابہ کی شان پر اثر پڑتا ہو۔
  5. اللہ اور رسول کی تاویل حکومت وقت یا حاکم وقت سے کرتے تھے اور انھیں مجمع علیہ قوانین میں تبدیلی کا مجاز مانتے تھے۔ روایات کوصحابہ کے دور کی شریعت مانتے تھے جو ہمیشہ کے لیے قابل عمل نہیں بلکہ ہر دور کے لحاظ سے نئی شریعت بنانے کے قائل تھے۔
  6. جن آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا گیا اور جو نبی تھے اور جو بنی نوع انسان کے ابا ہیں تینوں کو تین مختلف مخلوقات یا اشیا مانتے تھے۔
  7. اراکینِ اِسلام یعنی نماز روزے حج زکوٰۃ کو دین کا حصہ تصور کرتے تھے اور اُن کو محض رسمی طور پر ادا کرنے کو کافی نہیں سمجھتے تھے۔

وفات

[ترمیم]

24 فروری 1985ء کو لاہور میں وفات پائی ۔

تصانیف

[ترمیم]

ان کی چند مشہور کتب درج ذیل ہیں:

  1. سلسلہ معارف القرآن (من و یزداں، ابلیس و آدم، جوئے نور، برقِ طور، شعلہ مستور، معراجِ اِنسانیت، مذاہبِ عالم کی آسمانی کتابیں)آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  2. مفہوم القرآن‘ (تین جلدوں میں)آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  3. مطالب الفرقان - قرآنِ کریم کی تفسیر خود قرآن سے آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  4. مقامِ حدیثآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  5. معراج انسانیتآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  6. انسان نے کیا سوچا؟آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  7. اسلام کیا ہے؟آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  8. شعلہٴ مستورآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  9. کتاب التقدیرآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  10. شاہکار رسالتآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  11. قتلِ مُرتد، غلام اور لونڈیاں، یتیم پوتے کی وَراثتآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  12. قائدِ اعظم کے تصور کا پاکستانآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  13. تصوف کی حقیقت - علامہ اقبال اور تصوفآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  14. جہاد - قرآنِ کریم کی روشنی میںآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  15. لغات القرآنآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  16. تبویب القرآنآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  17. طاہرہ کے نام خطوطآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  18. ختمِ نبوت اور تحریکِ احمدیتآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdawn.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  19. سلیم کے نام خطوط
  20. اِبلیس و آدم

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 https://resurgentislam.com/wp-content/uploads/What-is-Islam-By-G.A-Parwez.pdf
  2. https://resurgentislam.com/wp-content/uploads/What-is-Islam-By-G.A-Parwez.pdfhttps://web.archive.org/web/20180318235408/http://tolueislam.org/g-a-parwez/ — سے آرکائیو اصل
  3. 1 2 عنوان : Türkiye Diyanet Vakfı İslâm Ansiklopedisi — ترکی اسلامی انسائیکلوپیڈیا شناخت کنندہ (TDVIA): https://islamansiklopedisi.org.tr/perviz-gulam-ahmed
  4. 1 2 صفحہ: 6 — https://resurgentislam.com/wp-content/uploads/What-is-Islam-By-G.A-Parwez.pdf
  5. https://www.dawn.com/news/1132974
  6. عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/133225003 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
  7. صفحہ: ii — https://archive.org/details/ExpositionOfHolyQuranByGAPervaizPublishedByTolueislam/page/n5/mode/2up
  8. صفحہ: 21 — https://escholarship.mcgill.ca/concern/file_sets/ns064935q?locale=en
  9. صفحہ: 35 — Internet Archive ID: https://archive.org/details/authorityofpasts0000mcdo
  10. "آرکائیو کاپی"۔ 2011-05-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-02
  11. "آرکائیو کاپی"۔ 2010-02-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-02

بیرونی روابط

[ترمیم]

غلام احمد پرویز کی تصانیفآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ tolueislam.org (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔