غلام سبحانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
غلام سبحانی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1960ء
وفات 13 نومبر 2020ء
حیدرآباد، دکن
قومیت بھارتی
پیشہ مزاحیہ فن کار
کارہائے نمایاں ڈیڑھ متوالے

غلام سبحانی، جو زیادہ تر سبحانی کے طور پر جانے جاتے تھے، حیدرآباد، دکن سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کے مزاحیہ فن کار تھے۔ وہ 1970ء کے دہے کے مشہور ڈرامے ڈیڑھ متوالے سے سرخیوں میں آئے تھے اور شہر میں کئی اسٹیج شو کا حصہ رہے۔ [1]

کام[ترمیم]

سبحانی اپنے دوست حامد کمال کے ساتھ کئی اسٹیج شو کا حصہ رہے۔ ان میں مشہور ڈراما ڈیڑھ متوالے کے علاوہ ایک ڈراما دوبئی کا لڈو بھی شامل ہے۔ ان کا آخری عوامی مظاہرہ حیدرآباد کے رویندرا بھارتی میں سبحانی نائٹ تھا، جو مارچ 2019ء میں ہوا تھا۔ وہ پستہ قد تھے اور اپنی اس ہیئت کو لوگوں کو راحت کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اسٹیج مظاہرے کے لیے وہ خود کے لیے چُنُو پہلوان کے نام سے متعارف کرتے تھے۔ [1]

انتقال[ترمیم]

سبحانی کے عرصے سے علیل تھے۔ وہ 13 نومبر 2020ء کو کینسر کی وجہ سے حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ ساٹھ سال کے تھے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]