غلام محمد آباد
Appearance
یہ فیصل آباد شہر کے بڑے رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔ ایک زمانہ میں اسے ایشیا کی سب سے بڑی رہائشی کالونی کہا جاتا تھا۔ مدینہ چوک اس کا اہم خریداری کا مرکز ہے۔ تمام بینکوں کی شاخیں اور کھانے کے مراکز صدر بازار میں واقع ہیں۔ اس میں لڑکیوں کا ایک گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول، تین ہائی اسکول، تین مڈل اسکول، ایک ڈگری کالج جبکہ لڑکوں کا ایک گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول، تین ہائی اسکول اور تین مڈل اسکول واقع ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں مکمل ہونے والا ایک بڑا جنرل ہسپتال عوام کے علاج کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ شہر کی دو میں سے ایک سبزی منڈی یہاں پر واقع ہے۔
اہم شخصیات
[ترمیم]- محمد حنیف انصاری، رکن قومی اسمبلی
- حاجی محمد اکرم انصاری، رکن قومی اسمبلی
- ملک محمد نواز، رکن صوبائی اسمبلی
- صاحبزادہ فضل کریم، رکن قومی اسمبلی
- حاجی نور محمد انصاری
- ڈاکٹر حافظ محمد بلال احمد،میڈیکل کتب مصنف، فلانتراپسٹسٹ، بہترین طبی مطالعہ گائیڈ
- محمد الیاس انصاری، سابقہ نائب سٹی ناظم
- ملک احسان نبی قادری(آستان فضل فری طبی ہسپتال الخیر)
- ملک عباس احسان ، ٹھنڈی حویلی
مزید دیکھیے
[ترمیم]- کلاک ٹاور سٹی کا موقع آن لائنآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ clocktowercity.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- فیصل آباد گورنمنٹ کا موقع آن لائنآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ faisalabad.gov.pk (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- فیصل آباد
- پنجاب