غم کا کنواں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

غم کا کنواں (جب الحزن) یہ جہنم میں ایک وادی ہے کہ جہنم بھی ہر روز مرتبہ اس سے پناہ مانگتا ہے۔
جب الحزن" دوزخ کی ایک وادی کا نام ہے جو بہت گہری ہے اور کنوئیں کے مشابہ ہے یہ اتنی زیادہ ہیبت ناک اور وحشت ناک ہے کہ دوزخی تو الگ رہے خود دوزخ دن میں چار سو مرتبہ اس سے پناہ مانگتی ہے۔
ابوہریرہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صحابہ کو مخاطب کرتے ہوئے) فرمایا۔ تم اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگو جب الحزن یعنی غم کے کنویں سے صحابہ کرام نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! غم کا کنواں کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ دوزخ میں ایک نالہ ہے جس سے دوزخ دن میں چار سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے۔ صحابہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! اس میں کون داخل ہوگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ قرآن پڑھنے والے جو اپنے اعمال کو دکھانے کے لیے کرتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جامع ترمذی و سنن ابن ماجہ