غیررمزی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

وراثیات میں غیر رمزی ڈی این اے، DNA کے ایسے حصوں کو کہا جاتا ہے کہ جو لحمیات (پروٹین) کی تیاری میں حصہ نہیں لیتے۔ اس بات کا ذکر یہاں بے جا نہ ہوگا کہ DNA سے RNA تشکیل پاتا ہے اور پھر اس آراین اے سے پروٹین کی تخلیق کی جاتی ہے۔ لہذا اوپر کی تعریف کے مطابق یوں کہا جاسکتا ہے کہ ڈی این اے دراصل لحمیات کی تیاری کے لیے آر این اے کو ہدایات جاری کرتا ہے یعنی اس کے پاس وہ رموز (codes) ہوتے ہیں جن سے لحمیات تیار کی جاسکتی ہیں اس طرح کوڈ مہیا والا ڈی این اے رمزی کہلاتا ہے جبکہ ڈی این اے کا وہ حصہ جو ایسا نہیں کرتا اور لحمیات تیار کرنے کے رموز نہیں مہیا کرتا اس کو غیر رمزی ڈی این اے کہا جاتا ہے۔