مندرجات کا رخ کریں

غیر مسموع معکوسی وقفیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
غیر مسموع معکوسی وقفیہ
ʈ
اینکوڈنگ
وجود (عشری)ʈ
یونیکوڈ (ہیکس)U+0288
ایکس-سامپاt`
کرشین بامt.
بریل⠲ (braille pattern dots-256) ⠞ (braille pattern dots-2345)
سانچہ:Infobox IPA/image box

غیر مسموع معکوسی وقفیہ (voiceless retroflex stop) ایک قسم کی صوتی آواز ہے جو دنیا کی کئی زبانوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ معکوسی مصمتات(Retroflex Constants) کی قسم کا ایک مصمتہ ہے آئی پی اے میں اسے ʈ کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے ایکس سامپا میں اسے t` سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ آئی پی اے میں معکوسی مصمتات کو اصل حرف کے ساتھ ہک کی علامت کا اضافہ کرکے ظاہر کیا جاتا ہے۔ جیسے بےآواز لثوی اختتام(Voiceless Alveolar Stop) (t) کے ساتھ ہک کا اضافہ کرکے بآواز ہم مخرجی اختتام کی علامت [ʈ] حاصل ہوتی ہے یہ آواز (مصمتہ) کئی جنوب ایشیائی زبانوں میں پائی جاتی ہے اردو میں اسے ٹ سے ظاہر کیا جاتا ہے اردو اور کئی دیگر زبانوں میں اس کے بولنے کے دو طریقے ہیں عام حالت میں ٹ([ʈ]) اور زیادہ ہوا باہر چھوڑتے ہوئے ہکاری آواز ٹھ([ʈʰ]). یہاں یہ بات بھی واضح کر دی جائے کہ آئی پی اے انگریزی t اور اردو ٹ [ʈ] کو مختلف آوازیں قرار دیتی ہے آئی پی اے کے مطابق انگریزی t آئی پی اے کے [t] جیسی آواز ہے جبکہ اردو ٹ آئی پی اے کے [ʈ] جیسی ہے یہ دونوں آوازیں ایک نہیں بلکہ ان میں فرق ہے۔

وقوع

[ترمیم]
زبانلفظآئی پی اےمعنینوٹس
بنگالیটাকা[ʈɒ:ka:]'ٹکہ'بے ہوا اور باہوا شکلیں علاحدہ
براہوی زبانسٹ[asiʈ]'ایک'
انگریزی زبانہندوستانی لہجےtime[ʈaɪm]'وقت'باقی لہجوں میں /t/ کی شکل میں موجود۔ انگریزی صوتیہ شماری دیکھیں۔
اردو ٹوپی [ʈoːpiː] -
ہندی[1]टालना[ʈa:l.na:]'ٹالنا'بے ہوا اور باہوا شکلیں علاحدہ ہندوستانی صوتیہ شماری دیکھیں۔
ہمونگ ہمونگraus[ʈàu]'immerse in liquid'Contrasts with aspirated form (written rh).
مجارستانیکچھ لہجوں میںtátika[ʈa:ʈikɑ]'linaria'دیگر لہجوں میں /t/ کی شکل میں موجود; غیر رسمی معلوم ہوتا ہے۔
جاوی زبانbathang[baʈaŋ]'جسدِ خاکی'
کنڑاತಟ್ಟು[tʌʈʈu]'to tap'بے ہوا اور باہوا شکلیں علاحدہ
ملیالمഅഠുക[aʈuka]'پکانا'

رسمی طور پر باہوا اور بے ہوا شکلیں علاحدہ نہیں ہیں

مراٹھیबटाटा[bəʈa:ʈa:]'آلو'بے ہوا اور باہوا شکلیں علاحدہ. مراٹھی صوتیہ شماری دیکھیں۔
نورشکkort[kɔʈ:]'کارڈ'نورشک صوتیہ شماری دیکھیں۔
Nunggubuyu[2][ʈakowa]'جھینگے'
پشتوټول[ʈol]'تمام'
پنجابیਟੋਪੀ[ʈo:pi]'ٹوپی'
صقلیtrenu[ˈʈɽɛnu]'ریل گاڑی'
سونسکا[3]karta[ˈkʰɑ:ʈa]'نقشہ'سونسکا صوتیہ شماری دیکھیں۔
تمل[4]எட்டு[eʈʈɯ]'آٹھ'تمل صوتیہ شماری دیکھیں
تیلگوటఠ్ఠు[tʌʈʈu]'مارنا'بے ہوا اور باہوا شکلیں علاحدہ
توروالی[5]ٹىىے ل [ʈijɛl̥]'الفاظ'بے ہوا اور باہوا شکلیں علاحدہ
اردوٹوپی[ʈo:pi:]'ٹوپی'ہندوستانی صوتیہ شماری دیکھیں۔
ویتنامیجنوبی لہجے[6]bạn tr[ɓaɳ˧ˀ˨ʔ ʈa˧˩˧]'تم ادا کرتے ہو'شاید تھوڑا ادھ رگڑا سا. ویتنامی صوتیہ شماری دیکھیں۔
Welayta[ʈaza]'شبنم'

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. (Ladefoged 2005, p. 141)
  2. (Ladefoged 2005, p. 158)
  3. (Eliasson 1986, pp. 278–279)
  4. (Keane 2004, p. 111)
  5. (Lunsford 2001, pp. 11–16)
  6. (Thompson 1959, pp. 458–461)