غیر منقوط کتب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

غیر منقوط(بغیر نقطوں والے حروف یا عبارت)وہ کتاب ہوتی ہے جس کے تمام حروف میں کوئی نقطے والا حرف نہ آئے۔
ادبی صنعتوں میں سے ایک صنعت ” غیر منقوط تحریر“ ہے۔ اس قسم کی تحریروں میں صرف وہ حروف استعمال کیے جاتے ہیں جن پر نقطہ نہیں ہوتا، نقطے والے حروف سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ یہ بڑی مشکل اور سنگلاخ صنعت ہے اور اس میں بہت کم ادبا پوری طرح کامیاب ہو سکے ہیں ۔

عربی حروف[ترمیم]

عربی کے غیر منقوط حروف اورمنقوط حروف یہ ہیں
غیر منقوط حروف (أ ح د ر س ص ط ع ك ل م ه و ى)، منقوط حروف (ب ت ث ج خ ذ ز ش ض ظ غ ف ق ن).

اردو حروف[ترمیم]

اردو کے غیر منقوط حروف اورمنقوط حروف یہ ہیں
غیر منقوط حروف (أ ٹ ح د ڈ رڑ س ص ط ع ك گ ل م ه وى)، منقوط حروف (ب پ ت ث ج چ خ ذ ز ژش ض ظ غ ف ق ن ی)
اردو زبان میں کل 36 حروف ہیں جن میں سے 18 حروف ایسے ہیں جن میں نقطہ نہیں آتا۔ یعنی تقریباً آدھی اردو زبان غیر منقوط ہے۔ بہت مشکل ہوتا ہے ایک فقرہ میں ایسے الفاظ کا استعمال کرنا جن میں نقطہ نہ آتا ہو اور فقرہ کا مفہوم بھی سلامت رہے۔ صرف ایک سطر ہی لکھنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ بندہ غور کرے تو ایک لفظ کا غیر منقوط متبادل کئی کئی ہفتے نہیں ملتا،کثیرالسانی ڈکشنری سے استفادہ بھی کچھ کام نہیں آتا مثلاً نِساء کا ترجمہ عورت بنتا ہے۔ عورت میں نقطے پائے جاتے ہیں۔ اگر زن کا لفظ اختیارکریں تو اس میں بھی نقطے پائے جاتے ہیں۔ اس طرح کی بہت سی مثالیں ملیں گی لیکن علما نے اس پر کتابیں لکھیں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ہادی عالم ﷺ | Haad E Aalam" تحقق من قيمة |url= (معاونت)۔ kitabosunnat.comkutub-library۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2024 [مردہ ربط]
  2. "اردو زبان میں قرآن کا پہلا غیر منقوط ترجمہ پاکستانی اسلامی سکالر ڈاکٹر طاہر مصطفیٰ نے نئی تاریخ رقم کر دی"۔ Daily Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 2021-06-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2024