فارس میں ماوراء الطبیعیات کا ارتقاء
ظاہری ہیئت
| فائل:The Development of Metaphysics in Persia.jpg | |
| مصنف | محمد اقبال |
|---|---|
| صنف | فلسفہ، ما بعد الطبیعیات |
| ناشر | Luzac & Company |
تاریخ اشاعت | 1908 |
فارس میں ماوراء الطبیعیات کا ارتقا برصغیر پاک و ہند کے عظیم مفکر علامہ اقبال کی فلسفے میں پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے، جو انھوں نے 1908ء میں میونخ یونیورسٹی (جرمنی) میں جمع کرایا اور اسی سال کتابی شکل میں شائع ہوا۔
یہ کتاب ایران میں ما بعد طبیعیات کی ترقی کا تاریخی جائزہ پیش کرتی ہے۔ اقبال نے اس میں زرتشت کے دور سے لے کر بہائیت کے ظہور تک ایرانی فلسفے کی ارتقائی صورت حال کا تجزیہ کیا ہے۔