پاور فیکٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(فارم فیکٹر سے رجوع مکرر)

تعارف[ترمیم]

کسی اے سی سرکٹ میں حقیقی پاور (Actual Power) اور ظاہری پاور (Apparant Power)‎ ‎کی نسبت کو پاور فیکٹر کہتے ہیں۔‎[1]

کم پاور فیکٹر کے نقصانات[ترمیم]

or

پاور فیکٹر بڑهانے کے فوائد[ترمیم]

1)سسٹم اور آلات کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

2)کنڈکٹر کا سائز کم ہو جاتا ہے جس سے کاپر کی بچت ہوتی ہے۔

3)وولٹیج ڈراپ کم ہو جاتے ہیں۔

4)لائن لاسز یا کاپر لاسز کم ہو جاتے ہیں۔

5)جنریٹر اور ٹرانسفارمر کا سائز مناسب رہتا ہے۔

6)پاور بل میں بچت ہوتی ہے۔

7)کم پاور فیکٹر کا جرمانہ ختم ہو جاتا ہے۔

8)KWH کم ہوجاتے ہیں۔

9)پاور سسٹم، لائینز اور جنریٹرز وغیرہ کا بہتر استعمال ہوتا ہے۔

10)انرجی کی بچت ہوتی ہے نیز آلات مثلا ٹرانسفارمرز، سوئچ گیئرز، سرکٹ بریکرز اور ریلیز وغیرہ کی قیمت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

پاور فیکٹر کو بہتر کرنے کے طریقے[ترمیم]

جب کبھی سنکرونس موٹر کو اوور اکسائیٹ (over excite) کیا جائے تو یہ لیڈنگ کرنٹ (برقی رو) فراہم کرتی ہے۔ اس طرح یہ موٹر کپیسٹر کی طرح کام کرتی ہے۔ اگر سنکرونس موٹر کو لوڈ کے بغیر چلا کر اوور اکسائیٹ کیا جائے تو سنکرونس کنڈنسر کہتے ہیں۔ اس طرح کی مشین کو سپلائی کے متوازی جوڑا جائے تو یہ لیڈنگ کرنٹ فراہم کرتی ہے جو جزوی طور پر لوڈ کے ری ایکٹو جز کو ختم کرتی ہے۔ اس طرح پاور فیکٹر بہتر ہو جاتا ہے۔ سنکرونس کنڈنسر کو عام طور پر بڑی صنعتوں میں پاور فیکٹر بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔‎

اسے انڈسٹری میں انڈکشن موٹروں کے پاور فیکٹر کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انڈکشن موٹر کی سٹیٹر وائینڈنگ چونکہ لیگنگ کرنٹ حاصل کرتی ہے جو وولٹیج سے 90 درجے پر ہوتی ہے اس لیے اس کا پاور فیکٹر کم ہوتا ہے۔ اگر ایکسائیٹنگ ایمپیئر ٹرنز کو کسی دوسرے اے سی ذریعہ سے ایکسائیٹ کیا جائے تب سٹیٹر کی وائینڈنگ پر ایکسائیٹ کرنٹ کا اثر نہیں ہوگا۔ اس طرح موٹر کا پاور فیکٹر بڑھ جائے گا۔ یہ کام فیز ایڈوانسر سے کیا جاتا ہے جو سادہ طور پر ایک اے سی ایکسائیٹر ہوتا ہے جسے موٹر کی مین شافٹ پر لگا کر موٹر کے روٹر سرکٹ کے ساتھ چلا کر پاور فیکٹر بہتر کیا جاتا ہے۔

پاور فیکٹر میٹر[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. {Principles of Electrical Engineering ET-115}