فاروق اعظم مسجد ہالانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جامع مسجد فاروق اعظم ہالانی

یہ اندرون سندھ شہر ہالانی کے مشہور کمبوہ محلہ کی قدیم مسجد ہے اور پہلے پرانی تعمیر کے وقت مسجد کا نام غوثیہ مسجد تھا بعد ازاں جب اہل محلہ کے مقتدر افراد جناب مشتاق احمد کمبوہ ولد علی محمد کمبوہ اور الیاس کمبوہ ولد علی محمد کمبوہ اور اشرف کمبوہ ولد محمد دین کمبوہ کی کاوشون سے مسجد کو از سر نو تعمیر کیا گیا تو اس کا نام بھی اہل محلہ ومسجد کمیٹی کے اتفاق سے فاروق اعظم مسجد رکھ دیا گیا، مسجد اپنے ابتدائی دور سے ہی دیوبندی مکتب فکر کے افراد کے زیر اثر رہی ہے اور وہی یہاں خدمات سر انجام دیتے رہے ہین ، شہر ہالانی کی مشہور شخصیت حافظ محمد حسین صاحب مرحوم اس مسجد مین امامت کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں، اب عرصہ دراز سے امامت کے فرائض جناب حافظ محمد سجاد صاحب کے سپرد ہیں، کمیٹی ارکان میں الیاس کمبوہ (خزانچی وصدر) اور دیگر اہل محلہ شامل ہیں