فاطمہ علی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فاطمہ علی
معلومات شخصیت
پیدائش 8 اگست 1989[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 جنوری 2019 (30 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سین مارینو، کیلی فورنیا  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
Flag of the United States (1795-1818).svg ریاستہائے متحدہ امریکا  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد اشتر اوصاف علی  ویکی ڈیٹا پر والد (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دی کولینیری انسٹیٹیوٹ آف امیریکا  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ باورچن  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان امریکی انگریزی، اردو  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فاطمہ علی (انگریزی: Fatima Ali) ایک پاکستانی نژاد امریکی باورچن (شیف) تھیں۔

فاطمہ کی پاکستان میں پیدائش ہوئی اور وہیں پرورش پائی، وہ پاکستان میں زیادہ عرصہ کراچی اور لاہور میں رہیں۔[2] وہ پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی بیٹی تھیں۔[3] انہوں نے کھانا بنانے کی تربیت اپنے والد، دادی اور خاندانی باورچی، قادر سے لی تھی۔[2] وہ 18 برس کی عمر میں ریاستہائے متحدہ امریکا چلی گئیں اور وہاں کلینری انسٹی ٹیوٹ آف امریکا میں داخلہ لیا۔[2][4]

فاطمہ نے کلینری کیریئر کا آغاز نیو یارک سٹی میں واقع کیفے سینٹرو سے کیا۔[2][4] سنہ 2012ء میں انہوں نے فوڈ نیٹ ورک کے شو ”چوپڈ“ کا ایک ایپی سوڈ جیتا۔[2] انہوں نے نیو یارک میں اپنا کیریئر جاری رکھا اور میسیز اسٹیلا 34 کی نوجوان ترین ایگزیکٹو سوس شیف اور پھر لا فونڈا ڈیل سول کی ایگزیکٹو سوس شیف بن گئیں۔[4]

سنہ 2017ء میں فاطمہ نے ”ٹاپ شیف: کولوریڈو“ میں حصہ لیا۔[4] تاہم وہ نویں نمبر پر آئیں، ان کو پسند کیا گیا تھا۔[4] شو مکمل کرنے کے بعد فاطمہ کو بتایا گیا کہ وہ ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور جنوری 2018ء میں ان کا علاج میموریل سلون کیٹرنگ کینسر سینٹر میں کیا گیا۔[4] کیموتھراپی کے بعد انہیں بتایا گیا کہ وہ اب کینسر سے نجات حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپریل 2018ء میں پیبل بیچ فوڈ اینڈ وائن فیسٹیول میں عوام کے سامنے کھانا پکایا۔[5]

اکتوبر 2018ء میں فاطمہ کا مرض واپس آگیا۔[6] بالآخر طویل عرصے تک کینسر سے مقابلہ کرنے کے بعد 29 سال کی عمر میں وہ 25 جنوری 2019ء کو وفات پا گئیں۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.nytimes.com/2019/01/26/obituaries/fatima-ali-dead-chef.html
  2. ^ ا ب پ ت ٹ Faruqi، Sara۔ "Pakistani chef spices up American cooking show"۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  3. خان، محمد زبیر۔ "موت کے منھ میں مسکرانے والی فاطمہ علی کون تھیں؟"۔ بی بی سی۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج Rosenfeld، Laura۔ "Bravo's Top Chef Alum Fatima Ali Has Passed Away After Her Battle with Cancer"۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  5. Erica Chayes Wida۔ "After battling cancer, 'Top Chef' star Fatima Ali returns to the kitchen"۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  6. Ali، Fatima۔ "I'm a Chef With Terminal Cancer. This Is What I'm Doing with the Time I Have Left"۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)