فاطمہ گل آخر میرا قصور کیا؟

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Fatmagül'ün Suçu Ne?
فاطمہ گل - آخر میرا قصور کیا؟
تخلیق کارودات ترکالی
تحریرEce Yörenç
Melek Gençoğlu
ہدایاتہلال سرال
نمایاں اداکاربیرین سات
Engin Akyürek
Fırat Çelik
Musa Uzunlar
Murat Daltaban
Buğra Gülsoy
Engin Öztürk
قاآن تاشانر
موسیقارToygar Işıklı
نشرترکی
زبانترکی زبان
تعدادِ دور2
اقساط80
تیاری
دورانیہ90 منٹ
پروڈکشن ادارہAy Yapım
نشریات
چینلکنال ڈی
16 ستمبر 2010ء (2010ء-09-16) – 21 جون 2012 (2012-06-21)

فاطمہ گل کا کیا قصور؟ ایک ترکی ٹیلی ویژن ڈراما سلسلہ ہے جو آے یاپم نے تیار کیا اور کنال ڈی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ یہ سلسلہ ودات تُرکالی کی کتاب آخر فاطمہ گل کا کیا قصور؟ پر مبنی ہے۔ [1]

کہانی[ترمیم]

فاطمہ گُل، بحیرۂ ایجن کے ساحل پر واقع ایک گائوں میں بسنے والی دیہاتی لڑکی ہے، جو اپنے حال میں مگن ہے۔ اس کی شادی کچھ عرصے بعد مصطفی کے ساتھ ہونا طے ہے۔ مگر ایک افسوس ناک واقعے کے بعد فاطمہ کی زندگی کا رخ بدل گیا، جس میں اسے نہ صرف اپنی عصمت سے محروم ہونا پڑا بلکہ اپنے مجرموں میں سے ایک کریم سے شادی بھی کرنی پڑی۔ناول کی کہانی فاطمہ ،کریم، نفرت کے درمیان پنپتی محبت اور ان کے بتدریج پروان چڑھتے رشتے پر مبنی ہے۔ ’’فاطمہ گُل، آخر میرا قصور کیا؟‘‘ خواتین پر کیے جانے والے ظلم و جبر کا آئینہ ہے جو مظلوم ہونے کے باوجود قصوروار ٹھہرائی جاتی ہیں۔ فاطمہ پر گزرنے والی افتاد، قصبے کی انتخابی سیاست، بااختیار لوگوں کے وابستہ مفادات اور چالیں، ناول نگار نے ان سب کو لے کر بڑی خوبی سے کہانی کو آگے بڑھایا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Beren iyi ama ille de Hülya - Radikal 2 Haberleri"۔ Radikal۔ 2010-10-24۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2017