فالودہ
فالودہ نوڈلس کے ساتھ تیارکیا جانے والا میٹھا ہے . [1] [2] اس کی ابتدا فارسی ڈش فلوڈہ سے ہوئی ، اس کی مختلف اقسام مغرب ، وسطی ، اور جنوبی ایشیاء میں پائی جاتی ہیں۔ [3] روایتی طور پر یہ گلاب کا شربت ،سویوں ، اور میٹھی تلسی کے بیجوں کو دودھ میں ملا کر بنایا جاتا ہے ، جسے اکثر آئس کریم کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ [4] فالودے میں استعمال ہونے والی سویاں عموما گندم ، [5] اراروٹ ، میدہ ، یا ساگودانہ . [6] سے تیار کی جاتیں ہیں۔پاکستان کے مختلف علاقوں میں اس کی تیاری اور سجاوٹ کے لئے بہت سے اجزاء استعمال کئے جاتے ہیں۔
تاریخ[ترمیم]
فالودہ کی بنیاد ایران سے نکلتی ہے جہاں اسی طرح کی ایک میٹھی ، فلوڈہ ، بہت مشہور تھی۔ یہ میٹھا وسطی ایشیا کے بہت سے تاجروں اور خاندانوں کے ساتھ ہندوستان میں آیا۔جو 16 ویں سے 18 ویں صدی میں برصغیر پاک و ہند میں آباد تھے۔ فالودہ کی موجودہ شکل کی تیاری میں مغل باورچیوں کا بہت زیادہ حصہ ہے۔
اجزاء[ترمیم]
دودھ
جیلی ہری،لال
چینی
سویاں
پائن اپیل
ونیلا آسکریم
بادام پستے
کھوپرا
لال شربت
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Marks، Gil (17 November 2010). Encyclopedia of Jewish Food. HMH. ISBN 978-0-544-18631-6 – Google Books سے.
- ↑ "The Royal Falooda". Eating India. 28 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2016.
- ↑ Taylor Sen، Colleen (2015). ویکی نویس: Goldstein، Darra. The Oxford Companion to Sugar and Sweets. اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس. صفحہ 357. ISBN 978-0-19-931339-6 – Google Books سے.
- ↑ "Falooda Recipe". Sailu's Food. 26 May 2015. اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2019.
- ↑ "Falooda". ifood.tv. 25 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2015.
- ↑ "Falooda Sev Recipe". اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2017.