فان بنگ بنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فان بنگ بنگ
(چینی میں: 范冰冰 ویکی ڈیٹا پر مقامی زبان میں نام (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Fan Bingbing Cannes 2017 2.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 16 ستمبر 1981 (38 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنگڈاؤ  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش یانتائی  ویکی ڈیٹا پر رہائش (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of the People's Republic of China.svg عوامی جمہوریہ چین  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ، گلو کارہ، فلم اداکارہ، منظر نویس، ماڈل  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان چینی زبان  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فان بنگ بنگ (چینی: 范冰冰) کی ولادت 16 ستمبر 1981ء کو ہوئی۔ وہ چینی اداکارہ، ماڈل، ٹی وی پروڈیوسر اور پاپ گلورہ ہیں۔ فان کو مشرقی ایشیا میں 1998ء-1999ء میں ایک ٹی وی سلسلہ مائی فیئر پرنسز کی وجہ سے خاصی شہرت ملی۔ 2003ء میں انہوں نے سیل فون-فلم میں اداکاری کی جو اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم تھی۔ اس کے لیے ان کو ہنڈریڈ فلوورس اوارڈ بھی ملا تھا۔ انہوں نے کئی چینی فلموں میں کام کیا جیسے لوسٹ کی بیجنگ (2007ء)، بدھا ماؤنٹین (2011ء) اور آئی ایم ناٹ میڈیم بوواری (2016ء) اور ان فلموں کے لیے ان کو گولڈن ہورس فلم فیسٹیول اند اوارڈس، ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور گولڈنروسٹر اوارڈس سےنوازا جا چکا ہے۔ انہوں نے دوسری زبانوں کی متعدد فلموں میں بھی کام کیا ہے جیسے فرانسیسی فلم اسٹریچ (2011ء)، کورین فلم مائی وے (2011ء) اور ہالی وڈ کی مشہور فلم ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ (2014ء)۔

2006ء سے وہ فوربس کی چین کی 100 مشہور شخصیات کی فہرست میں پہلی 10 شخصیات میں مقام حاصل کرتی رہی ہیں جبکہ سنہ 2013ء میں وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بنیں۔[1][2][3] وہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں اور مختلف فلم فیسٹیول اور فیشن شو میں ریڈ کارپیٹ پر اکثر ظاہر ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کو فیشن آئیکن مانا جاتا ہے۔[4][5][6][7] 1 جولائی 2018ء کو چینی حکام نے فان کو 3 ماہ کے لیے خفیہ طور پر قید کر لیا تھا۔ اس کے بعد وہ سماجی روابط کی ویب سائٹوں پر ظاہر ہوئیں اور عوام سے ٹیکس چوری کی معافی چاہی۔ چینی حکام نے ان پر 883 ملین یوان (127.4 ملین امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا تھا۔[8][9][10]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

فان کی ولادت چنگڈاؤ میں ہوئی اور پرورش یانتائی میں ہوئی۔ انہوں نے اداکاری کی تعلیم شنگھائی شائی جن فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹ کالج اور شنگھائی ٹحیٹر اکیڈمی سے حاصل کی۔[11]

کیرئیر[ترمیم]

1996ء-1999ء[ترمیم]

فان کی اداکاری ٹی وی سلسہ پاور فل وومن سے شروع ہوئی جس میں انہوں نے دو سال تک چھوٹے کردار نبھائے، اس کے بعد 1999ء میں چینی ٹی وی سلسلہ مائی فیئر پرنسز میں معاون اداکار جن سو کے کردار کے لیے ان کی خوب شہرت ہوئی اور یہیں سے انہوں نے ترقی کی منزلیں طے کرنا شروع کیں۔یہ سلسلہ تائیوانی لکھاری چیونگ یاو کی تحریروں پر مبنی تھا۔[12] تائیوانی اداکارہ لیان لیو نے اس سلسلہ کے لیے انہیں نامزد کیا تھا۔[13] اس کے بعد فان کے چین میں خوب شہرت حاصل کی۔[14] پھر فان نے شیونگ یاو کی کمپنی کے ساتھ 8 سال کا قرار کر لیا۔

2000ء-2006ء[ترمیم]

14 مئی 2014ء کو ایکس مین کے لانچ کے موقع پر

2000ء میں فان نے برعظیم چین کے آرٹسٹ مینج ر وینگ جنگوا کی کمپنی کے ساتھ 6 سال کا قرار کیا اور کئی ٹی وی سلسوں میں کام کیا جیسے ینگ جسٹس باو دوم (2001ء)،[15] ویڈ پپل (2002ء)، [16] اور دی پراؤڈ ٹونز (2005ء)۔[17] 1999ء تا 2002ء کے دوران میں فان نے 17 ٹی وی سلسلوں میں کام کیا۔ اس دوران میں وہ فلموں میں کام کرتی رہیں، سیل فون (چینی فلم) ان کی کافی مقبول اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔[18][19] اس کے لیے ان کو بہترین اداراہ کا انعام بھی ملا۔[20] اس کے علاوہ انہوں نے دی لائن رورز (2002ء)، دی ٹون ایفیکٹ دوم (2004ء)، اے چائینیز ٹال اسٹوری (2005ء) اور ا بیٹل آف وٹز (2006ء) قابل ذکر ہیں۔[21]

2007ء-2010ء[ترمیم]

فان اپنے ایک اسٹودیو کا افتتاح کیا اور 2007ء میں انہوں 7 فلموں میں کام کیا اور ان کی فلم دی میٹرومونی کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا۔[22] 2008ء میں انہوں نے ہوایرؤ ضلع، بیجنگ میں فنون لطیفہ کا ایک اسکول کھولا اور اس کی پرنسپل بنیں۔ اسی سال ان کے اسٹوڈیو نے پہلا ٹی وی سلسلہ بنایا۔ 2009ء میں اسٹوڈیو نے دی لاسٹ نائٹ آف میڈیم چن جیسا مقبول ٹی وی سلسلہ لانچ کیا۔ 2010ء میں شین کائگ کی تاریخی فلم سیکری فائز میں اداکاری کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں اس کو فلم کو اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ وہ شہزادی شوانگ جی کی ہمت اور ان کی مادری محبت کی بہت قدر کرتی ہیں۔[23]

2011ء-2014ء[ترمیم]

2011ء میں انہوں نے مارشل آرٹ فلم شاولن میں کام کیا جس میں جیکی چین کے ساتھ وہ لیڈ رول میں تھیں۔ دوسری فلم دی فاؤنڈیشن آف ا پارٹی تھی اور دونوں فلمیں چینی کمیونسٹ پارٹی کے 90 سال پورے ہونے کی خوشی میں بنائی تھیں۔[24][25] اسی سال انہوں نے فرانسیسی فلم اسٹریچ میں کام کیا اورجنوبی کوریا کی فلم مائی وے بھی اسی سال آئی۔[26] 2012ء کے نصف اول میں پیرس میں وہ کئی فیشن شو میں شریک ہوئیں۔[27][28][29][30] اسی سال ان کو فوربس نے چینی مشہور شخصیات کی فہرست میں تیسرا مقام دیا تھا۔[31]

2015ء تا حال[ترمیم]

2015ء میں ان کو چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کی جانب سے امیزنگ چائنیز میں جج بننے کا موقع ملا۔[32][33] ہدایت کار لی یو کے ساتھ انہوں چوتھی فلم ایول سنس وی لو کی۔[34] اسی سال کو فوربس نے چین کی چوتھےنمبر کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہونے کا درجہ دیا۔[35] 2017ء میں سال کی سو سب سے با اثر شخصیات میں ٹائم ان کو جگہ دے کر انہیں اعزاز سے نوازا۔کان فلم فیسٹیول میں انہیں جج بننے کا موقع ملا۔[36] اسی سال انہوں نے اسکائی ہنٹر فلم میں کام کیا۔[37] 2018ء میں انہوں نے پرفیکٹ بلیو میں اداکاری کی۔[38] ان کو کئی برانڈوں کا برانڈ امبیسڈر بنایا گیا جیسے ری فے کیئر ٹولز، [39] دی بیئرز، [40] کنگ پاور، [41] اور موں بلاں۔[42]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Russell Flannery (6 مئی 2014)۔ "Actress Fan Bingbing Repeats At No. 1 On New Forbes China Celebrity List"۔ Forbes۔
  2. "Actress Fan Bingbing Repeats For A Third Year Atop New Forbes China Celebrity List"۔ فوربس (جریدہ)۔ 13 مئی 2015۔
  3. Russell Flannery (22 ستمبر 2017)۔ "Actress Fan Bingbing Tops New Forbes China Celebrity List"۔ Forbes۔
  4. Fajr Muhammad (5 مارچ 2012)۔ "Style Icon: Fan Bingbing"۔ stylishthought.com۔ مورخہ 13 جون 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. Sun Peng (14 اکتوبر 2010)۔ "Behind the Scenes with Fan Bingbing"۔ China Daily (چینی زبان میں)۔
  6. Leo Lewis (15 ستمبر 2012)۔ "Why 550 million women want what she's got"۔ The Times۔
  7. "新任时尚偶像范冰冰横扫巴黎时装周 火红造型引围观"۔ Phoenix New Media (چینی زبان میں)۔ 9 مارچ 2011۔
  8. "'I was in pain and agony': Fan Bingbing speaks out after secret detention"۔ South China Morning Post (انگریزی زبان میں)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-20۔
  9. "Chinese actress Fan Bingbing released from secret detention, told to pay US$130 million for tax offences - Asean Plus | The Star Online"۔ www.thestar.com.my۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-20۔
  10. "上海师范大学谢晋影视艺术学院简介"۔ Xin Jin Film and Television Art College of Shanghai Normal University (چینی زبان میں)۔ مورخہ 5 اگست 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2010۔
  11. "范冰冰报恩邀刘雪华演创业作 曝当年本该演紫薇"۔ Sohu (چینی زبان میں)۔ 19 اگست 2007۔
  12. "范冰冰:刘雪华把我推荐给琼瑶"۔ eastday.com (چینی زبان میں)۔ 22 اپریل 2003۔
  13. "红遍两岸三地的格格戏《还珠格格》"۔ ent.hunantv.com (چینی زبان میں)۔ 28 ستمبر 2008۔
  14. "范冰冰曾花20万买自由 单方面与琼瑶公司解约"۔ ifeng.com (چینی زبان میں)۔ 17 جنوری 2008۔
  15. "宋佳范冰冰加盟 《尘埃落定》主演锁定"۔ Sina (چینی زبان میں)۔ 30 جنوری 2002۔
  16. "《小鱼儿与花无缺》热翻天 范冰冰版铁心兰大火"۔ Sina (چینی زبان میں)۔ 7 جون 2005۔
  17. ""最大赢家"范冰冰:借《手机》成功转型"۔ Sina (چینی زبان میں)۔ 10 دسمبر 2003۔
  18. ""Cell Phone" Top Box Office Movie in 2003"۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل۔ 15 نومبر 2004۔
  19. "The 24th Golden Rooster and Hundred Flowers awards"۔ Sohu۔ 20 ستمبر 2004۔
  20. "24th Golden Rooster Awards nomination list"۔ Sina (چینی زبان میں)۔ 21 اگست 2004۔
  21. "12th Golden Bauhinia Awards Nominations"۔ China.com (چینی زبان میں)۔ 17 اگست 2007۔
  22. "Fan received the Best actress Award at the 4th Eurasia International film festival"۔ Sina (چینی زبان میں)۔ 9 اکتوبر 2007۔
  23. "Fan Bingbing believes in 'Buddha Mountain'"۔ China Daily۔ 1 مارچ 2011۔
  24. "Characters at Founding of a Party"۔ CCTV۔ 24 جون 2011۔
  25. "Un certain regard"۔ The Global Times۔ 27 اکتوبر 2013۔
  26. "Fan Bingbing and Jang Dong-gun promote 'My Way'"۔ China.org.cn۔ 16 مئی 2011۔
  27. "Fan Bingbing in Salvatore Ferragamo"۔ tomandlorenzo.com۔ 13 جون 2012۔ مورخہ 15 جون 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  28. "The Fan Bingbing Sensation"۔ Vanity Fair۔ 25 جولا‎ئی 2012۔
  29. "Milla Jovovich and Fan Bingbing compete for Pierce Brosnan's attention at Paris fashion show"۔ Daily Mail۔ 3 جولا‎ئی 2012۔
  30. "L'oreal Paris Ambassadors at Cannes 2012 Red Carpet : Fan Bingbing"۔ corallista.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2012۔
  31. "Fan Bingbing Promotes "Double Xposure" in Beijing"۔ Chinese Films۔ 18 جولا‎ئی 2012۔
  32. "《挑战者联盟》开播 明星化身出租车司机- 范冰冰变绿巨人徒手推汽"۔ NetEase (چینی زبان میں)۔ 12 ستمبر 2015۔
  33. "'Ever Since We Love' debuts at film festival in Beijing"۔ The Global Times۔ 8 اپریل 2015۔
  34. "1st Berlin Chinese Film Festival"۔ CNC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2017۔
  35. "Cannes: Fan Bingbing Joins Jackie Chan Action Comedy 'Skiptrace'"۔ The Hollywood Reporter۔ 5 جون 2016۔
  36. "ReFa Names Chinese Actress Fan Bingbing as Global Ambassador"۔ ReFa USA۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018۔
  37. "Introducing Fan Bingbing"۔ De Beers Official Website۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018۔
  38. "King Power flexes star power"۔ The Nation۔ 3 فروری 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018۔
  39. "Montblanc Names Fan Bing Bing as Global Ambassador"۔ WWD۔ 26 اپریل 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018۔
  40. "Fan Bingbing and Li Chen admit they are dating"۔ China Daily۔ 31 مئی 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2017۔
  41. "Video of Li Chen's proposal to Fan Bingbing goes viral"۔ The Straits Times (انگریزی زبان میں)۔ 20 ستمبر 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2017۔
  42. "Fan Bingbing: My brother is doing well on his own"۔ Yahoo۔ 13 مارچ 2018۔