فتاوی عثمانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فتاوی عثمانی
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
موضوعفتوی

فتاوی عثمانی پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ زیر تبصر و کتاب دراصل تقی عثمانی کے پینتالیس سالہ فتاوی کا مجموعہ ہے، جنہیں محمد زبیر نے دار العلوم کراچی کے مختلف رجسٹروں سے جمع کیا، انھیں موضوعات کے اعتبار سے الگ الگ کر کے فقہی ابواب کی ترتیب کے مطابق مرتب کیا اور ان فتاوی میں موجود حوالہ جات کی تخریج کی، نیز جہاں فتوی میں کوئی حوالہ موجود نہ تھا، وہاں حواشی میں اس فتوی کا حوالہ ذکر کیا۔ تخریج و تعلیق اور اضافی حوالہ جات کا سارا کام متعلقہ فتوی کے نیچے حاشیہ میں کیا گیا ہے۔ ہر فتوی کے آخر میں تاریخ بھی درج کی گئی ہے اور تاریخ کے نیچے فتوی نمبر (دار الافتاء دار العلوم کراچی کے نقل فتاوی کے رجسٹروں کا نمبر) بھی رقم ہے اور مفتی تقی عثمانی کے جس فتوی پر اکابر علما میں سے کسی کے دستخط تھے، وہاں ان حضرات کے نام ذکر کیے گئے ہیں۔ کتاب ہذا کی تین جلد میں ہیں۔ جلد اول کتاب الایمان والعقائد، کتاب السنة والبدعۃ، کتاب العلم والتاريخ، كتاب التفسیر، کتاب الحدیث، کتاب الدعوة والتبليغ، کتاب التصوف، کتاب الذکر والد عاء کتاب حقوق المعاشرة، كتاب السير والمناقب، کتاب الطهارات، کتاب الصلواۃ اور کتاب الجنائز سے متعلق فتاوی جات پر مشتمل ہے۔ جلد دوم میں کتاب الزکوۃ، کتاب الصوم، کتاب انج، کتاب النكاح والطلاق، کتاب الایمان والنذور اور کتاب الوقف سے متعلق فتاوی جات بیان کیے گئے ہیں۔ جلد سوم میں کتاب الشركة والمضاربۃ، کتاب البیوع، کتاب الربا والقمار والتامین، کتاب الرھن، کتاب الحبة والوديعة والعاریۃ، کتاب اللقطہ، کتاب العضب والضمان، کتاب الجہاد، کتاب الامارۃ والسیاست، کتاب الدعوى والشهادات والقضاء، كتاب الحدود والجنايات، کتاب الصلح، کتاب الوکالی اور کتاب القسمی سے متعلق فتاوی جات نقل کیے گئے ہیں۔ جلدوں کے صفحات بالترتیب ٥٩١، ٥٣٨ اور ٥٦٩ ہیں۔ کتاب ١٤٣٣ھ میں مکتبہ معارف القرآن کراچی سے شائع ہوئی ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٥۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢