فخر الدین خیالی
Appearance
سید فخر الدین خیالی 1256ھ میں دائرہ شاہ علم اللہ،رائے بریلی میں پیدا ہوئے۔ تعلیم اپنے زمانہ میں متعدد علما سے حاصل کی۔ فارسی کے صاحب قدرت ادیب، اردو و فارسی اور بھاشا کے قادر الکلام شاعر تھے۔ نثر و نظم کا ایک بڑا کتب خانہ بطور یادگار چھوڑا، جو تقریباً کل غیر مطبوعہ ہے۔ ان کی سب سے اہم تصنیف "مہر جہاں تاب" ہے جو فارسی زبان میں ایک دائرۃ المعارف کی حیثیت رکھتا ہے، اس میں تمام علوم و فنون، علما، شعرا، مشائخ صوفیہ اور ماہرین علم و فن کا تذکرہ اور تمام ضروری معلومات اور تاریخ کا ذخیرہ ہے۔ پہلی جلد فل اسکیپ سائز کے تیرہ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ خواجہ احمد نصیر آبادی سے بیعت کی اور انھی کی خدمت میں سلوک کی تعلیم حاصل کرکے اجازت و خلافت سے سرفراز ہوئے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ابو الحسن علی ندوی: کاروان ایمان و عزیمت، سید احمد شہید اکیڈمی، لاہور، 1980ء،صفحہ 171۔
پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |