مندرجات کا رخ کریں

فرانسیسکن راہب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرانسیسکن راہب
 

ملک اطالیہ   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جگہ آسیزی   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاسیس سال 1209  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
أسسه فرانسس آسیزی   ویکی ڈیٹا پر (P112) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اتسمى لـ فرانسس آسیزی   ویکی ڈیٹا پر (P138) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الموقع الرسمى باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فرانسیسکن راہب یا فرانسیسکن راہبوں کا سلسلہ، جس کے راہب "فرانسیسکن" کے نام سے جانے جاتے ہیں، کیتھولک کلیسا کا ایک راہبانہ سلسلہ ہے۔ یہ سلسلہ شمالی اٹلی میں تیرہویں صدی میں، سنہ 1208ء میں، فرانسس آسیزی کے ہاتھوں قائم ہوا اور اس کے قوانین کو 1209ء میں پوپ اینوسینت سوم نے باضابطہ منظوری دی۔ یہ سلسلہ بنیادی طور پر سنت فرانسیس کی روحانیت اور اس کے مرتب کردہ اصولوں پر مبنی ہے۔

یہ راہبانہ سلسلہ تین شاخوں پر مشتمل ہے:

1. مردانہ راہبوں کا سلسلہ

2. زنانہ راہباؤں کا سلسلہ

3. تیسرا راہبانہ سلسلہ: جس میں عام شہری شامل ہو سکتے ہیں، جو خانقاہوں میں نہیں رہتے بلکہ عام دنیا میں شادی شدہ زندگی گزارتے ہوئے بھی اس سلسلے کے روحانی فرائض، دعائیں اور مراقبے کو اپناتے ہیں۔[1][2][3]

روحانیت اور سماجی خدمت

[ترمیم]

فرانسس آسیزی کی روحانیت غرباء پر توجہ اور ان کی پائیدار ترقی پر مرکوز ہے۔ آسیسی جو ایک امیر جاگیردار خاندان سے تعلق رکھتا تھا، اُس نے اپنی تمام دولت غریبوں کو دے دی اور شخصی دولت کو ترک کر کے مسیحؑ کی مانند فقیرانہ زندگی اختیار کی۔ ماحولیاتی تحفظ اور کلیسا میں مسلسل اصلاح کی تحریکیں بھی فرانسیسکن روحانیت کا بنیادی حصہ ہیں۔

مقدس مقامات کی نگرانی

[ترمیم]

فرانسیسکن سلسلہ فلسطین میں کئی مقدس مسیحی مقامات کی نگہبانی کرتا ہے، جیسے:

چرچ آف آل نیشنز (جبل الزيتون)

چرچ آف دی ایننسیئیشن (البشارة) – ناصرت

چرچ آف دی ڈورمیشن – یروشلم

چرچ آف دی نیٹیوٹی – بیت لحم

چرچ آف دی ہولی سیپَلکر (کا ایک حصہ) – یروشلم

تصویری گیلری

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "معلومات عن فرنسيسكانية على موقع bncatalogo.cl"۔ bncatalogo.cl۔ 2019-12-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  2. "معلومات عن فرنسيسكانية على موقع viaf.org"۔ viaf.org۔ 14 يوليو 2019 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  3. "معلومات عن فرنسيسكانية على موقع gameo.org"۔ gameo.org۔ 2 يوليو 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)