فرح سعدیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


فرح سعدیہ کو 1998ء میں ڈراما سیریل بندھن سے شہرت ملی تھی اور اسی ڈرامے کے ذریعے ان کی دوستی ساتھی اداکار اقبال حسین سے ہوئی جس کے کچھ عرصہ بعد دونوں نے شادی کر لی جس میں سے ان کے دو بیٹے پیدا ہوئے جن کے نام عبد اللہ اور عبد الرحمٰن ہیں۔ البتہ چند سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی۔ اور اقبال حسین نے خود سے 20 سال بڑی اداکارہ بشریٰ انصاری سے شادی کر لی، فرح سعدیہ نے دوسری شادی 2012 میں نہایت خاموشی سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے کی ہے جن کا بزنس پاکستان اور امریکا میں پھیلا ہوا ہے۔اسلام آباد میں "دیس پردیس” کے نام سے ان کا مشہور ریسٹورنٹ بھی ہے۔ چوہدری توقیر احمد کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں سے ہے اور وہ بنیادی طور پر شیف ہیں جو کئی چینلزپر پروگرام بھی کرتے رہے۔ وہ طویل عرصہ امریکا میں مقیم رہے اور وہیں انھوں نے پہلی شادی بھی کی۔ فرح سے شادی کے موقع پر سابق ڈی جی نیب عابد جاوید اور پی ٹی وی اسلام آباد کے ڈائریکٹر پروگرام امجد بخاری کے علاوہ چند قریبی رشتہ داروں بھی موجود تھے اور یہ نکاح بھی فرح کے گھر پر ہوا تھا۔فرح نے شرط عائد کی تھی اس شادی کے بارے کسی کو نہ بتایا جائے یہی وجہ ہے کہ آٹھ سال تک اس بارے میں میڈیا کو بھی خبر نہ ہوئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فرح سعدیہ اور توقیر احمد کے درمیان کچھ عرصہ پہلے اختلافات کا آغاز ہوا جس کی بنیادی وجہ بعض نجی معاملات تھے