فرخ جمال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرخ جمال
پیدائش29 جولائی 1955(1955-07-29)
دہلی، انڈیا
قلمی نامفرخ جمال
پیشہبراڈکاسٹر، مصنف، ادیب
زباناردو
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
تعلیمایم۔اے اردو ادبیات
مادر علمیجامعہ پنجاب

فرخ جمالؔ ’جوشؔ ادبی فاؤنڈیشن ‘کے سربراہ، پی ٹی وی کے سابق ریونیو آفیسراور مصنف ہیں۔ فرخ جمالؔ جوشؔ ملیح آبادی کے نواسے ہیں اور خاندانِ جوشؔ کے اولین قلمکار ہیں جنھوں نے جوشؔ صاحب سے متعلق کتب تصنیف کی ہیں۔

پیدائش اور ابتدائی زندگی[ترمیم]

فرخ جمال ملیح آبادی المعروف فرخ جمالؔ29 جولائی 1955؁ ء میں ہندوستان کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ فرخ جمالؔ جوشؔ ملیح آبادی کی اکلوتی صاحبزادی ’’سعیدہ خاتون‘‘ کے بیٹے ہیں۔ فرخ جمال کے والد التفات احمد خاں شہابؔ ملیح آبادی تھے جو علی گڑھ کے گریجویٹ تھے اور خود بھی شاعرتھے۔[1]جوش ؔصاحب کے سات نواسوں میں سے فرخ جمالؔ چھٹے نمبر پرہیں۔ جوشؔ صاحب کی خود نوشت سوانح حیات’’یادوں کی برات ‘‘میں بھی فرخ جمالؔ کا ذکر ہے۔

تعلیم اور کیرئیر کا آغاز[ترمیم]

فرخ جمالؔ نے پنجاب یونیورسٹی،لاہور سے اردو ادب میں ماسٹرز کیا ہے۔ فرخ جمالؔ کوجوشؔ صاحب نے 22 ستمبر 1977؁ ءمیں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں تعینات کرایا تھا۔ فرخ جمالؔ اس مُدتِ ملازمت میں دو سال 1978؁ ءسے 1980؁ء تک کراچی ٹی وی سینٹر پر بھی فرائض انجام دیتے رہے۔اور 1980ء میں دوبارہ اسلام آباد ٹرانسفر ہو کرپاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹر آفس میں بطور’ ریونیو آفیسر‘ فرائض انجام دیتے رہے۔اور 2009 ء میں، 32 سال کی مدتِ ملازمت پرازخود ،ریٹائرمنٹ لے لی۔ ان کی اصل ریٹائرمنٹ 2015 ءمیں ہونا تھی۔

تصنیف و تالیف اور ادبی سرگرمیاں[ترمیم]

جوشؔ ملیح آبادی کی رحلت کے بعد فرخ جمالؔ کی 2تصانیف منظرِ عام پر آئیں ہیں۔ اُن کی پہلی کتاب ’’ جوشؔ۔۔۔۔میرے بابا، شخص اور شاعر‘‘ پورب اکادمی، اسلام آباد سے طباعت ہو کر 2010؁ ء میں منظرِعام پرآئی۔[2]

دوسری تصنیف ’’جوشؔ ملیح آبادی ، ملیح آباد سے اسلام آباد تک، روداد، سفر،ملازمتیں اور قیام گاہیں‘‘بھی پورب اکادمی، اسلام آباد سے طباعت ہو کر 2014؁ ء میں منظرِ عام پر آئی ہے۔[3]

اور اب ان کی تیسری تصنیف’’خاندانِ جوش ؔ اور ماضی کے دھندلکے‘‘ زیرِ ترتیب ہے۔ جوشؔ ملیح آبادی کی وفات کے بعد اُن پر متعدد کتب شائع ہوئیں۔ فرخ جمالؔ کی تصانیف اس لحاظ سے اہم ہیں کہ خاندانِ جوشؔ سے اب تک کسی نے کوئی کتاب ترتیب نہیں دی۔فرخ جمالؔ خاندانِ جوشؔ کے پہلے فرد ہیں جن کی تصانیف اردو ادب کا حصّہ بنیں۔

جوشؔ ادبی فاؤنڈیشن[ترمیم]

فرخ جمالؔ ’جوشؔ ادبی فاؤنڈیشن ‘کے سربراہ ہیں۔اُن کی یہ تنظیم ہر سال جوشؔ ملیح آبادی کے یومِ ولادت اور وفات پر تقاریب کے انعقاد کا اہتمام راولپنڈی، اسلام آباد میںکراتی ہے۔جس میں اردو ادب کے جیّد مشاہیرِ ادب حصّہ لیتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]