فرخ فتح علی خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرخ فتح علی خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1952ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 9 ستمبر 2003ء (51 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد راحت نصرت فتح علی خان  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد فتح علی خان  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
فنکارانہ زندگی
نوع قوالی،  غزل  ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقی صوت  ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ موسیقار،  گلو کار،  قوال  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
IMDB پر صفحہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فرخ فتح علی خان (25 دسمبر 1952- 9 ستمبر 2003ء) کا تعلق پاکستان کے مشہور قوال گھرانے سے تھا۔ وہ عظیم گلوکار و موسیقار نصرت فتح علی خان کے چھوٹے بھائی، استاد فتح علی خان کے بیٹے اور مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کے والد تھے۔

استاد نصرت فتح علی خان 1971ء سے اپنی وفات 1997ء تک خاندانی قوالی پارٹی کے سربراہ رہے۔ فرخ فتح علی خان ان صرف دو لوگوں میں سے ایک تھے جو اس تمام عرصہ کے دوران میں پارٹی کے ساتھ رہے۔ وہ پارٹی کے بنیادی ہارمونیم نواز ہونے کے ساتھ ہمنوائی بھی کیا کرتے تھے۔ ہارمونیم کی تمام سپتکوں پر مہارت اور چشم زدن میں دھن بدلنے کی صلاحیت کی بنیاد پر انھیں بجا طور پر اپنے پیشے میں بہترین قرار دیا جا سکتا ہے۔ جب وہ نصرت فتح علی خان کے ہمراہ انگلستان کے دورے پر گئے، تب سے انھیں ہر جگہ "ہارمونیم راج صاحب" کے خطاب سے جانا جانے لگا۔ ان کی مہارت اورقابلیت بالعموم نصرت فتح علی خان کی آواز کے پس منظر میں بجانے کی بنا پر ظاہر نہ ہو پاتی۔1989ء میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ انٹرویو میں نصرت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ ان کی گائی گئی اکثر قوالیوں کی موسیقی فرخ ترتیب دیا کرتے تھے۔ ان کا نام کئی البموں، مثلاً شہنشاہ، میں بطور موسیقار درج کیا گیا۔

وہ اپنے بھائی نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد پارٹی کی سربراہی سنبھالنے تک پارٹی کے رکن رہے۔ انھوں نے 9 ستمبر 2003ء کو وفات پائی۔آپ کی دادا افغانستان کے درالحکومت کابل کے رھنے والے پٹھان کے شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے تھے جو بعد میں بھارت مشترکه ھندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب کی شہر جلندھر میں آبسے.

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb13927959c — بنام: Farouk Fateh Ali Khan — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/20fb342c-12e5-43a6-92c2-04c42beaccb3 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 ستمبر 2021