فرشتہ مورونی
فرشتہ مورونی (انگریزی: Angel Moroni) ایک ایسا فرشتہ ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ جوزف سمتھ ، جو "کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام" (مورمون فرقہ) کے بانی تھے، کے پاس وحی اور تعلیمات لے کر آتا تھا۔
بعض دعوے
[ترمیم]مورمون فرقے کا دعویٰ ہے کہ اس فرشتے نے جوزف اسمتھ کو ایک ایسی جگہ دکھائی جہاں سونے کی تختیاں دفن تھیں، جن میں امریکا کی قدیم تاریخ درج تھی۔ یہ تختیاں "اصلاح شدہ مصری ہیر و غلیفی زبان" میں لکھی ہوئی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ جوزف سمتھ، جو ایک ناخواندہ کسان تھا، نے محض تین ماہ میں ان تختیوں کا ترجمہ کیا جب کہ اس کی عمر صرف چوبیس برس تھی۔
مزید یہ کہ مورمون عقیدے کے مطابق اس فرشتے نے جوزف اسمتھ کو دو شفاف پتھر دیے جنہیں "اوریم" اور "تمیم" کہا جاتا ہے۔ انہی پتھروں کی مدد سے اسمتھ نے تختیوں کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ روایت کے مطابق جب وہ ترجمہ پڑھتا تھا تو اس کا مددگار جو کچھ سنتا، لکھ لیتا، حالانکہ وہ خود تختیاں یا ترجمہ کرنے کا عمل نہیں دیکھ سکتا تھا کیونکہ اسمتھ اور اس کے درمیان ایک دبیز پردہ حائل ہوتا تھا۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ المورمون: قدِّيسو آخر الأيّام أم قدِّيسو آخر زمان؟ آرکائیو شدہ 2016-11-12 بذریعہ وے بیک مشین