فرغانہ حق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرغانہ حق
ذاتی معلومات
مکمل نامفرغانہ حق پنکی
پیدائش (1993-03-19) 19 مارچ 1993 (عمر 31 برس)
گائے بندھا، بنگلہ دیش
قد5 فٹ 3 انچ (1.60 میٹر)
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
حیثیتٹاپ آرڈر بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 1)26 نومبر 2011  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ایک روزہ22 جولائی 2023  بمقابلہ  بھارت
پہلا ٹی20 (کیپ 1)28 اگست 2012  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ٹی2024 جنوری 2022  بمقابلہ  سری لنکا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 49 82
رنز بنائے 1,015 1,236
بیٹنگ اوسط 23.60 19.01
100s/50s 0/9 1/3
ٹاپ اسکور 71 110*
کیچ/سٹمپ 12/– 20/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 24 جنوری 2022ء

فرغانہ حق (بنگالی: ফারজানা হক)‏ (پیدائش: 19 مارچ 1993ء) ایک بنگلہ دیشی کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ حقی کی پیدائش بنگلہ دیش کے گائے بندھا میں ہوئی تھی۔

کرکٹ کیریئر[ترمیم]

حق اس ٹیم کی رکن تھیں جس نے چین کے شہر گوانگژو میں 2010ء کے ایشیائی کھیلوں میں چین کی قومی خواتین کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کرکٹ میں چاندی کا تمغا جیتا تھا۔ [1] حق نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ 26 نومبر 2011ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا تھا۔ حق نے 28 اگست 2012ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپن پہلا ٹی20 میچ کھیلا تھا۔ جون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے اس دستے کا حصہ تھیں جس نے 2018ء خواتین کا ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیت کر اپنا پہلا خواتین ایشیا کپ ٹائٹل جیتا تھا۔ [2][3][4] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [5] اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [6][7] اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں 2019ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے انھیں بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [8] نومبر 2019ء میں، انھیں 2019ء کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [9] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کر طلائی تمغا حاصل کیا۔ جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [10] نومبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے میں 2021ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [11] جنوری 2022ء میں، انھیں ملائیشیا میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [12] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [13]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. বাংলাদেশ মহিলা ক্রিকেট দলের চীন সফর (بزبان بنگالی)۔ Khulnanews.com۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2014 
  2. "Bangladesh name 15-player squad for Women's Asia Cup"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2018 
  3. "Bangladesh Women clinch historic Asia Cup Trophy"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 12 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  4. "Bangladesh stun India in cliff-hanger to win title"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  5. "ICC announces umpire and referee appointments for ICC Women's World Twenty20 Qualifier 2018"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2018 
  6. "Media Release: ICC WOMEN'S WORLD T20 WEST INDIES 2018: Bangladesh Squad Announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 09 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اکتوبر 2018 
  7. "Bangladesh announce Women's World T20 squad"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اکتوبر 2018 
  8. "Bangladesh name 14-member squad for ICC T20 World Cup Qualifier 2019"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2019 
  9. "Nazmul Hossain to lead Bangladesh in South Asian Games"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2019 
  10. "Rumana Ahmed included in Bangladesh T20 WC squad"۔ Cricbuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2020 
  11. "Media Release : ICC Women's World Cup Qualifier 2021: Bangladesh Squad announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 06 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 نومبر 2021 
  12. "Bangladesh drop Jahanara for CWC qualifiers"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جنوری 2022 
  13. "Jahanara returns to Bangladesh for World Cup"۔ BD Crictime۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2022 

بیرونی روابط[ترمیم]