فرمیز پیراڈوکس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

فرمیز پیراڈوکس (انگریزی: Fermi paradox)انریکو فرمی کی پیش کی گئی پیراڈوکس ہے۔ یہ غیر ارضی مخلوق سے متعلق کم شواہد کے تضادات سے متعلق ہے۔خلائی مخلوق کی موجودگی سے وابستہ عظیم امکان اور اس امکان کے مشاہدتی انکار اور اس سے پیدا ہونے والے تضاد کو فرمی پیراڈاکس کہا جاتا ہے۔اس پیراڈوکس کا آسان الفاظ میں کہا جا سکتا ہے "اگر 'وہ' ہیں تو وہ کہاں ہیں؟"۔ اس پیراڈاکس کے جوابات میں درجنوں تاویلات دی گئی ہیں جیسے کہ

  • وہ مخلوقات اپنی ہی ٹیکنولوجی سے خود ہی کو فنا کر بیٹھیں۔
  • وہ اور ان کی ٹیکنولوجی ہمارے آس پاس موجود ہیں لیکن ہماری ٹیکنولوجی فی الحال اتنی ناقص ہے کہ ان کا ادراک نہیں کر سکتی۔
  • زمین کا دی ملکی وے کے کونے پر واقع ہونے کی وجہ سے ان مخلوقات نے کبھی ہم پر توجہ نہیں دی۔ وغیرہ۔

لیکن کسی بھی تاویل کی اب تک سطحی درجے کی تصدیق بھی نہ ہو سکی لہذا وہ مستند سائنس کا حصہ نہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  • Leonidovich Zaitsev, Aleksandr (Translator). Overcome the Great Silence (ایڈیشن Translation of the documentary).