فرنینڈو سیریٹینو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرنینڈو سیریٹینو
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 نومبر 1942ء (82 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیونس آئرس  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ارجنٹائن  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف،  بچوں کے مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہسپانوی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

فرنینڈو سیریٹینو (Fernando Sorrentino) ارجنٹائن میں ہسپانوی ادب کے مشہور مصنف ہیں جن کی تحریریں اور کہانیاں اب تک انگریزی زبان، پرتگیزی زبان، اطالوی زبان، جرمن زبان، فرانسیسی زبان،فینش زبان، ہنگری زبان، پولستانی زبان، بلغاروی زبان، چینی زبان، ویتنامی زبان، تمل زبان، کنڑا زبان، قبائلی(الجزائر) اوردیگر کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔

فرنینڈو سیریٹینو 8 نومبر 1942ء کو ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے سن 60 کی دہائی سے لکھنا شروع کیا، عموماً وہ بچوں کی کہانیوں اور مختصر کہانیوں کی وجہ سے مقبول ہیں، اس کے علاوہ مشہور شخصیات سے اُن کے کیے گئے انٹرویوز کے مجموعے بھی شایع ہوئے۔ وہ کہانیوں کے رسالے Lucanor کے کو ایڈیٹر ہیں۔ ان کی مشہور کہانیوں کے چھ مجموعے شایع ہوئے جن میں ماحولیاتی رجعت (لا ریگریشن زولوجیکا، 1969)، سلطنت اور غلام (ایمپیریس یا سرویڈمبر، 1972)، تمام ممکن دنیاؤں میں بہترین(ال میجر دی لاس منڈوس پوسیبلز، 1976)، اپنے دفاع میں (این ڈیفینس پروپیا، 1982)، اندھے بادشاہ کا علاج ( ال ریمیڈیو پارا ال رئے سیگو، 1984)، بدقسمتی کا لرزہ ( ال ریگور دی لاس ڈیسی ڈیکاس، 1994) شامل ہیں۔

آپ کی کئی کہانیاں فلمی قالب میں بھی ڈھل چکی ہیں جن میں 2000ء کی ہالی ووڈ فلم باونڈریز Boundaries، 2007ء کی ورسیز Versus اور میر سجیشن Mere Suggestion، 2008ء کی مین اِن سائیڈ The Man Inside اور 2014ء کی فلم آلویز آن مائی مائینڈ Always on My Mind شامل ہے۔ 2006ء میں فرنینڈو کی تمام مختصر کہانیوں کا مجموعہ ‘‘Per colpa del dottor Moreau ed altri racconti fantastici’’ کے عنوان سے شایع ہوا ۔

تصانیف[ترمیم]

  1. 1969ء: ماحولیاتی رجعت (لا ریگریشن زولوجیکا)
  2. 1972ء: سلطنت اور غلام (ایمپیریس یا سرویڈمبر)
  3. 1976ء: تمام ممکن دنیاؤں میں بہترین(ال میجر دی لاس منڈوس پوسیبلز)
  4. 1982ء: اپنے دفاع میں (این ڈیفینس پروپیا)
  5. 1994ء: اندھے بادشاہ کا علاج ( ال ریمیڈیو پارا ال رئے سیگو)

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. بنام: Fernando Sorrentino — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/478527
  2. بنام: Fernando Sorrentino — Vegetti Catalog of Fantastic Literature NILF ID: https://www.fantascienza.com/catalogo/NILF24816