فصیح الدین جعفری پھلواروی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فصیح الدین جعفری پھلوارویفتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دارتھے
اہل پھلواریپٹنہ بہار کے مورث اعلیٰ امیر عطاء اللہ جعفری کے پڑپوتے تھے حصول علم کے لیے دہلی گئے اور ملا عوض وجیہ کے حلقہ درس میں شامل ہوئے دہلی میں شیخ احمد بن ابو سعید انبیٹھوی (ملا جیون) سے بھی اخذ علم کیا اپنے استاد ملا عوض وجیہ کے توسط سے اورنگزیب عالمگیر سے تعلق پیدا ہوا اور اپنے تبحر علمی کی بدولت مدونین فتاویٰ عالمگیری میں شامل رہے عالمگیر نے انھیں مدد معاش کے لیے ایک سو بیگھہ زمیں اورایک روپیہ یومیہ وظیفہ مقرر کیا تدوین فتاویٰ کے بعد دہلی سے اپنے وطن چلے گئے اور تمام عمر درس وتدریس میں بسر کی1119ھ میں پھلواری انتقال ہو اوروہیں مدفون ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 151 دانش گاہ پنجاب لاہور